لالچ اور حرص و ہوس انسان سے وہ وہ کام کروالیتی ہے جس کے لیے اشرف المخلوفات کہلانے والا جانور سے بدتر ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو محض انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

30 سالہ ملزم نریش کو کاروبار میں پہ در پہ نقصان ہوا اور وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے قرضے میں جکڑ گیا تھا۔

جس پر اس نے قرضہ چکانے کے لیے ایک شیطانی منصوبہ بنایا کہ اگر بڑا بھائی وینکٹیش کے انشورنس کروا کر اسے قتل کردیا جائے تو بڑی رقم مل سکتی ہے۔

37 سالہ وینکٹیش ذہنی معذور تھا اور اسی لیے شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ اگر وہ مرتا ہے تو پالیسی کی رقم نریش کو مل سکتی تھی۔

نریش نے اپنے شیطانی منصوبے پر عمل کرنے کی ٹھانی اور 4 مختلف انشورنس کمپنیوں سے بھائی وینکٹیش کے نام پر 4 کروڑ 14 لاکھ روپوں سے زائد کی انشورنس پالیسیاں لیں۔

اس نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ بھائی کے نام پر ایک بینک سے 20 لاکھ روپے کا قرضہ بھی حاصل کرلیا کیوں کہ موت کی صورت میں بینک قرضہ معاف کردیتی ہے۔

یہ دونوں کام کرنے کے بعد نریش نے اپنے دوست راکیش کی مدد سے ایک گاڑی لی اور اپنے بھائی کو کچل دیا۔

نریش نے بھائی کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیا اور انشورنس کی رقم کے لیے کلیم جمع کرایا تاہم انشورنس کمپنیوں کو شک ہوگیا۔

انشورنس کمپنیوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور یوں نریش کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہوا جس میں کچا چٹھا کھل گیا۔

نریش نے اعتراف کرلیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا قتل ہے۔ پولیس نے نریش کے دو دوستوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی رقم

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں ٹورزم پولیس 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار

پشاور:

خیبر پختونخوا کی ٹوارزم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، جس کے باعث اہلکار شدید مالی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر  مسلم لیگ (ن) نے تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے  صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر مامور ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو شدید مالی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کرکے پولیس اہلکاروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سائنسدانوں نے ذہنی بیماری کے اصل سبب کی نشاندہی کر دی
  • خوشامد کی انتہا، روسی صدر کی آمد سے قبل ہی بھارت میں پیوٹن کی پوجا شروع
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: معذور افراد کی شمولیت کیلیے اہم اقدام
  • نادرا دفاتر میں معذور افراد کیلیے خصوصی سہولیات
  • خیبر پختونخوا میں ٹورزم پولیس 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار
  • کسی سے بات کراتے ہیں نہ ملاقات‘ ذہنی ٹارچر کررہے ہیں‘ ان سب کا ذمے دار ایک شخص ہے‘عمران خان
  • عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام
  • ذہنی ٹارچر کا الزام، بہن عظمیٰ خانم کی 29 روز بعد عمران خان سے ملاقات
  • شاعری ذہنی اور جذباتی صحت کو 50 فیصد بہتر بناتی ہے؛عالمی تحقیق