WE News:
2025-10-25@21:04:27 GMT

بیجنگ: چین کے صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

بیجنگ: چین کے صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ

چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو شمالی کوریا کی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 112 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی

چینی خبر ایجنسی شِنہوا کے مطابق ہفتے کی شام 7 بج کر 45 منٹ پر شہر ہن چُن میں زلزلہ آیا، جس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 560 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 7.

7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news چین خبر ایجنسی شِنہوا زلزلہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چین خبر ایجنسی ش نہوا زلزلہ شدت کا زلزلہ

پڑھیں:

پنجاب میں سیف سٹی پروگرام کے آغاز پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کا اہم پیغام

پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کے لیے سیف سٹی پروگرام آج سے 27 اضلاع میں شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پنجاب میں جرائم تقریباً 70 فیصد کم ہو گئے ہیں اور سی سی ڈی کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے مقررہ وقت کے اندر اپنے ہتھیار جمع کروائیں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈیڈ لائن کے بعد کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔
سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن کی دشمنیاں ہیں وہ یا تو صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں۔ مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ جن کا کرائم ریکارڈ صاف ہے وہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں، لیکن کسی کو بھی اسلحہ دکھانے یا نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ اقدامات صوبے میںامن و امان کو مضبوط کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کی غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے لیے 15 روز  کی مہلت
  • شکیل ترابی صدرنیوز ایجنسیز کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب
  • پاک ایران سرحد پر سویا ہوا آتش فشاں جاگنے لگا، سائنس دانوں کی وارننگ
  • پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری
  • پنجاب میں سیف سٹی پروگرام کے آغاز پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کا اہم پیغام
  • پنجاب بھر سے شوٹرز اور گینگز مافیاز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے: آئی جی عثمان انور
  • قلعہ سیف اللہ کے اسپن غر پہاڑ میں جنگلات کی آگ، صوبے میں ماحولیاتی خطرات بڑھنے لگے
  • زلزلے کے شدید جھٹکے ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
  • کوسٹا ریکا میں 5.9 اور ارجنٹائن میں 5.7 شدت کا زلزلہ