2025-07-24@02:30:22 GMT
تلاش کی گنتی: 3653

«آئی پی لین»:

(نئی خبر)
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی،  اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل  انہوں نے...
    پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا،پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا پشاور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنےکاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط ہے،...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہونے لگے۔ کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔ مشال نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟ مشال نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمات میں نامزد تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں آئندہ تاریخوں تک توسیع کردی ہے ۔عدالت نے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم اور راولپنڈی کے 4 تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی، سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی اور تھانہ حسن ابدال کے 2 مقدمات میں نامزد رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج کی عبوری ضمانت میں 12 جولائی تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز...
    اسلام آباد (وقائع نگار) سینٹ میں خیبر پی کے کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پی کے اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔ ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر 8 ہزار 126 میٹر اونچی نانگا پربت کو سر کیا۔  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے بھی آج نانگا پربت کو سر کیا، اشرف صدپارہ نے پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور پاکستان کی ماؤنٹینئرنگ کمیونیٹی سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت...
    تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت اور شہری علاقوں میں ’اربن ہیٹ آئی لینڈ‘ کے بڑھتے ہوئے اثرات نے ماحولیاتی ماہرین اور سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ان حالات میں توانائی کی بچت اور درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کے لیے جدید سائنسی حل کی تلاش تیز ہوچکی ہے۔ تھرمل پینٹ کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال امریکا، چین، سنگاپور اور سوئیڈن کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایک نیا تھرمل پینٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف سورج کی روشنی کو مؤثر انداز میں منعکس کرتا ہے بلکہ حرارت کو خارج کر کے عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے پانچ بہادر کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں بلند ترین اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو کامیابی سے سر کر لیا، ان میں سے دو کوہ پیماؤں نے بغیر کسی مصنوعی آکسیجن کے اس خطرناک اور بلند پہاڑ پر فتح حاصل کی جو عالمی کوہ پیمائی کے حوالے سے ایک نمایاں کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا  رپورٹس کےمطابق الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیر زاد کریم شامل ہیں۔مرحوم لیجنڈری کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے پانچ کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور ملک کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو سر کر کے نمایاں کارنامہ سرانجام دیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق کامیاب مہم سر کرنے والوں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیرزاد کریم شامل ہیں۔ ان میں اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کی۔مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے اس کامیابی کے ساتھ پاکستان میں موجود تمام 8 ہزار میٹر سے بلند پانچوں چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رانا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد خیبرپختونخوا شہباز شریف علی امین گنڈاپور
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور معروف اداکار اورلینڈو بلوم نے 6 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دونوں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے باضابطہ طور پر اپنے بچھڑنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کی منگنی 2019 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک 4 سالہ بیٹی بھی ہے جس کی پرورش اب ایک الگ صورت میں انجام دی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوڑا نہ صرف فنونِ لطیفہ میں نمایاں ہے بلکہ دونوں اقوام متحدہ کی بچوں کی امدادی ایجنسی (UNICEF) کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ بانی چیئرمین کا فوکس صرف قانون کی بالادستی اور اپنی رہائی پر ہے۔کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  ہمارا کام بانی چیئرمین کا پیغام درست اور واضح انداز میں عوام تک پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، انہیں نہ بچوں سے بات کرنے دی جا رہی ہے اور نہ ہی کتابیں فراہم کی جا رہی...
    پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے بعد علی ترین نے لیگ کے انتظامی و تجارتی پہلوؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کامیابی کے شادیانے بجانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مسلسل کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے پی ایس ایل کی اسی پوسٹ کے جواب میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھجوایا، تاہم حکومت کی جانب سے انہیں کبھی بھی این آر او کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانے سے پہلے اور بعد میں بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ کی متعدد پیشکشیں ہوئیں، جنہیں انہوں نے رد کر دیا۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود این آر او کے خواہشمند رہے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) رکن صوبائی اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وجاحت اللہ خان بھی موجود تھے۔
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔علیمہ خان نے کہا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں، غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ایف کو 7جنرل نشستو ں پر 10مخصوص نشستیں دی گئیں، صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7نشستیں ہیں،مسلم لیگ ن کو 7جنرل نشستوں پر 8مخصوص نشستیں دی ہیں،ن لیگ نے 6جنرل نشستیں جیتیں، بعد میں ایک آزاد ایم پی اے بھی شامل ہوا، مسلم لیگ ن کو 6جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دی گئیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن  کمیشن کا مخصوص نشستوں کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت مخصوص...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں نہیں دیتے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں 10محرم کے بعد پارٹی تحریک کاآغاز کرے،بانی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں،ان کاکہناتھا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کر چکے ہیں،بانی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں،عمران خان نے کہا ہے غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔ خیبرپختونخوا...
    پشاور (بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) گورنر خیبر پی کے نے صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی  گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا  خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن  اسمبلی میں ہمارا  ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد  لیکر آئیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، اگر پی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، علیمہ خان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل اور کیش لیس معیشت کے حوالے سے متعلقہ حکام کو تمام اہداف دگنا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو معیشت میں شفافیت لانے کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کیش لیس معیشت سے متعلق قائم کردہ کمیٹیاں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز جلد پیش...
    پی ٹی آئی بنیادی طورپر اس وقت ایک سیاسی راستے کی تلاش میں ہے تاکہ وہ دوبارہ سرگرم ہوکر اپنی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کو یقینی بناسکے اور دوسری طرف جیلوں میں قید بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر راہنماؤں کی رہائی کو بھی ممکن بنایا جاسکے۔لیکن فی الحال ایسے ہی محسوس ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی اور قانونی ریلیف کے امکانات محدود ہیں ۔ جولوگ پس پردہ بات چیت کی مدد سے اسٹیبلیشمنٹ،پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان مفاہمت پر مبنی کوئی درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے تھے ان کو بھی تاحال ناکامی یا مشکلات کا سامنا ہے۔ جو لوگ پی ٹی آئی کے اندر...
    گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52یا 54ارکان ہوچکے ہیں،جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لیکر آئیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم پہلے بھی سنتے تھے کہ جب عدم اعتماد...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم  بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں  سب سے بات ہونی  چاہیے۔ رہنما  پی ٹی آئی  علی محمد خان  نے  کہا کہ دونوں  اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا،  جبکہ دونوں اطراف  کو...
    اسکاٹ لینڈ میں ایک میڈیکل کلینک نے مقامی لوگوں کو بغیر مانگے پیشاب کے نمونے نہ لانے کی درخواست کر دی۔ اسکاٹش کونسل ایبرڈین شائر میں واقع فریزربرگ نامی قصبے کے کلینک سیلٹون سرجری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کلینک وافر مقدار میں موجود بغیر مانگے پیشاب کے نمونوں سے بھرچکا ہے جن میں اکثر نمونے مخصوص طبی بوتل کے بجائے عام بوتلوں میں لائے گئے ہیں۔ پوسٹ میں درخواست کی گئی کہ براہ مہربانی لوگ یہ بات جان لیں کہ کلینک اس وقت تک پیشاب کے نمونے قبول نہیں کرے گا جب تک انہیں طلب نہ کیا جائے۔ کلینک اتنظامیہ نے اپنے قواعد میں یہ تبدیلی بڑی مقدار میں جمع کرائے گئے پیشاب کے نمونوں کی وجہ...
    —فائل فوٹوز چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل سانحہ سوات ہو چکا تھا۔سوات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں خود وزیرِ اعلیٰ بھی سفر نہیں کرتے، ہیلی کاپٹر مکمل طور پر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 اراکین قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اراکین میں مبارک زیب، چوہدری عثمان علی، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان ارکان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں، پارٹی کو کہا ہے کہ ان چاروں ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے کیوں کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر بم دھماکا اسد قیصر نے ان رہنماؤں کے خلاف حلف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ان عناصر سے بات چیت کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ حکومت میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو خوفزدہ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اصل طاقتوروں سے بات کی جائے، وہی فیصلہ کن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران...
    خیبر کی تاریخ میں پہلی بار باڑہ خیبر سے سکھ کمیونٹی کا رکن کے پی اسمبلی کا رکن بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کی اقلیتی سیٹ پر باڑہ سے سکھ برادری کے ایم پی اے کا انتخاب ہوا ہے۔ بابا گورپال سنگھ سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنما بھی ہیں، بابا گورپال سنگھ  کا تعلق باڑہ کے قبیلہ ملک دین خیل سے ہے۔
    کراچی: ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے 32ویں ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیاب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، ماہ نور علی سمیت 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ان فتوحات کے ساتھ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 5 میڈلز یقینی ہوگئے۔ کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 6 میں سے 5 قومی جونیئر کھلاڑیوں نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی پالی۔ بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ3 عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے وانگ ڈبلیو کو 0-3 سے شکست دے دی ۔عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 6-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر سیمی فائنل میں...
    — فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے بتایا کہ 4 منحرف ارکان میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 4 ارکان جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں، پارٹی کو کہا ہے کہ ان چاروں ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ جن ارکان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، انہوں نے قرآن پر حلف اٹھایا تھا...
    ---فائل فوٹو سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس حکومت کو قبول نہیں کرنا، چاہے ساری زندگی جیل میں رہوں۔علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں گفتگو کے دوران کہا کہ بات چیت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت تک پہنچ گیا ہوگا، میرے بیان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں ڈال کر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب احتجاج کا پلان آئے گا تو شرکت کریں گے، لیڈ کرنے کا معاملہ نہیں ہے۔ بانی نے 10 محرم کے بعد تحریک چلانے کی ہدایت کردی، علیمہ خانبانی چیئرمین...
    قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا ایکشن،سائبر پٹرولنگ سیل سے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کئےگئے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں،سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    محکمہ داخلہ   کےمطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے،سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی...
    ماضی کے نامور اور منجھے ہوئے اداکار راحت کاظمی 81 برس کے ہوگئے اور اس خاص دن پر ان کے بیٹے نے ایک جذباتی پیغام اپنے والد کے نام لکھا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  راحت کاظمی کے بیٹے علی کاظمی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ چند دن قبل علی کاظمی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے والد کی سالگرہ گھر پر منانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب انھوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں علی کاظمی اپنے والد راحت کاظمی اور بہن ندا کاظمی کے ہمراہ مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔ اس یادگار تصویر میں راحت کاظمی نہایت خوش اور پُرسکون دکھائی...
    عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ویگو ڈالہ  کی واپسی کیلئے درخواست منظور کر لی۔  رپورٹ کے مطابق عدالت نے کسٹمز حکام کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے ڈالا گاڑی کا رنگ چینج کرکے استعمال کیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ہیں ، وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ کسٹمز حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے، کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )سپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے جو آج الیکشن کمیشن پاکستان میں دائر کر دیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 سے 8 جولائی تک برقرار رہے گا جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواﺅ ں کا امکان ہے.(جاری ہے) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 جولائی کے دوران مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشیں متوقع...
    سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنی نقل اتارنے والوں کو کہا ہے کہ مجھے میمز بنانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سہیل وڑائچ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ دورانِ شو میزبان نے ان سے فضا علی کے تبصرے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ اس دوران آپ نے ہنس کر ان کی باتیں برداشت کیں اور چہرے کی مسکراہٹ نہیں جانے دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے صحافی نے ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے یہ ان کی رائے تھی اور میں...
    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 جولائی تک برقرار رہے گا، جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم لاہور میں بارش کا امکان کم بتایا گیا ہے۔ شہر میں آج شدید حبس اور ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث لاہور میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
     اسلام آباد؍ لاہور (وقائع نگار+خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں۔ استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدالتی فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کی بحال کردہ نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپی کے  اسمبلی کی 25 نشستیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سڑکوں کی تعمیر پر 26کروڑ 89لاکھ سے زائدجون میں پیشگی ادائیگی کا انکشاف،کام صفر ،سرکاری خزانے کی دہڑلے سے لوٹ مار ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں سڑکوں کی تعمیر کے 12منصوبوں پر 26کروڑ 89لاکھ 27ہزار 841کی جون میں ایڈوانس ادائیگی کا انکشاف ہو اہے جبکہ سرزمین پر کام نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیںروڈ تعمیر مولاداد درگاہ رحمت پور سے قصبہ پنہل بروہی،بحالی روڈ دوداپور گڑھی خیرو روڈ ٹو قصبہ علی حسن بروہی وایہ حبیب اللہ بروہی ،قصبہ خاوند ڈنومہر ٹو قصبہ بھاول جعفری ،اللہ رکھیو قصبہ ٹو چھٹو لاشاری وایہ سکندر لاشاری ،انٹرنل روڈ قصبہ ارمان آباد کھوسو،روڈ تعمیر کوٹر شاخ پر قصبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: (کامرس رپورٹر)کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور نامزد چیف ایگزیکٹوآفیسر سید عامر علی نے سخت نصابی مراحل اورریسرچ کی تکمیل کے بعد بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹر آف فلاسفی (PhD)کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ یہ قابلِ ذکر سنگِ میل عبور کرکے سید عامر علی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر نامزد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔اس طرح انہوں نے کارپوریٹ لیڈرشپ میں اعلیٰ تعلیم اور اسٹریٹجک اسٹینڈڈرز کی ایک مثال قائم کی ہے۔ سید عامر علی کی ڈاکٹریٹ کا تحقیقی مقالہ “اسلامک ڈیجیٹل بینکنگ میں ایکو سسٹم کے ذریعے ایس ایم ای فنانسنگ”کے عنوان سے ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔اٹک کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔ متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
    پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پی ٹی آئی کی صوبائی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کی ابتدا اسیر رہنماں کے خطوط کو پڑھ کر کی گئی اور عامر ڈوگر نے اسیر رہنماں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی محمد خان اور زرتاج گل نے حکومت سے مذاکرات کرنے پر زور دیا، علی محمد خان نے اسیر رہنماں کے خط کی تائید کی اورکہا کہ ہر صورت مذاکرات ہونے چاہیے،...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے  فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات دے دیے۔آئی جی ذوالفقارحمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹیم باجوڑ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، ڈپٹی کمشنرباجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناوا گئی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا آغاز اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کیا گیا، عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جبکہ اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا...
    پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرفتار رہنماؤں کے خط کی تائيد کی گئی، پارٹی رہنماؤں نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی قیادت سے بات کرنے پر اصرار  کیا۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے بانی سے رابطے بحال کرنے پر زور دیا اور اجلاس میں کچھ رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید اور کچھ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی سیاست میں مداخلت کی مخالفت کی۔جیو نیوز کو حاصل تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کا خط پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا، علی محمد خان اور زرتاج گل نے مذاکرات پر زور دیا، سلمان اکرم راجا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا، اگر آئینی طریقے سے حکومت کو گرا دیا گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ آئینی طریقے سے حکومت کو گرایا نہیں جا سکتا، جس نے جتنا زور لگانا ہے لگا لے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پی...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آل پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا آغاز کیا، عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنمائوں کا خط پڑھ کر سنایا۔ شیخ وقاص اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جیل میں ہمارے رہنمائوں کو قیدیوں کے حقوق نہیں مل رہے، ہمارے سات کارکن جو قید میں تھے بیماری کی وجہ سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا آغاز اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کیا گیا، عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جبکہ اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا آغاز...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)  کی صوبائی اور قومی اسمبلی سمیت سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسیر رہنماؤں کےخط پر غور  کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنماؤں کا خط پڑھ کر سنایا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلبتحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو در پیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دیا ہے۔اسیر رہنماؤں نے مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کے پی اور...
    کراچی: پاکستان چیمپیئنز نے چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا۔ فرنچائز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس اعلان کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ ’’انتظار ختم ہوا، شناخت سامنے آگئی ہے۔ یہ ہے ہماری دھاڑ، یہ ہیں پاکستان چیمپیئنز۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم ہیں قوم کی ی دھاڑ۔‘‘ نیا لوگو ٹیم کی نئی توانائی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ وہ ڈبلیو سی ایل کا ٹائٹل جیتنے کے ایک اور موقع کے لیے تیار ہو رہی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared...
    ورلڈچیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان چیمپیئنز نے چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا۔فرنچائز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس اعلان کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ ’’انتظار ختم ہوا، شناخت سامنے آگئی ہے۔ یہ ہے ہماری دھاڑ، یہ ہیں پاکستان چیمپیئنز۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم ہیں قوم کی ی دھاڑ۔‘‘ نیا لوگو ٹیم کی نئی توانائی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ وہ ڈبلیو سی ایل کا ٹائٹل جیتنے کے ایک اور موقع کے لیے تیار ہو رہی ہے۔گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان...
    کراچی: علی سسٹرز سمیت 6 پاکستانی کھلاڑی 32ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ کوریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 9میں سے 6 پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کو گلے لگاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، تاہم مہوش علی سمیت 3 پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوگئے۔ بوائز انڈر 19 ایونٹ میں سیڈ 3 عبداللہ نواز نے بھارت کے تونیت کو 0-3 سے شکست دے دی۔ عبداللہ نواز نے پہلا گیم 4-11، دوسرا گیم 5-11 اور تیسرا گیم 6-11 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھا، تاہم اسی ایونٹ میں دوسرے پاکستانی کھلاڑی...
    لاہور: لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان دنوں کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اکتوبر 2022 احتجاج کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث ان کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ہے۔علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ آئی 9 میں درج مقدمے پر سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔عدالت میں وکیل ظہور الحسن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آج پیش نہیں ہوسکتے، میں 10 جولائی کو ہر صورت پیش کردوں گا۔ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کا کیس نمٹا دیا گیاگزشتہ سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جانے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم کا سیکشن 87...
     کلیم اختر:ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے نالہ لئی میں بچوں کے نہانے کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ندی نالوں، دریاؤں، نہروں اور برساتی پانی کے مقامات پر نہانے پر مکمل پابندی ہے،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا  کا ہ کہنا ہے کہ دریاؤں ،نہروں ،ندی نالوں اوربرساتی نالوں میں نہانےپرمکمل پابندی عائد ہے،انتظامیہ دفعہ144کے نفاذپرعملدرآمدیقینی بنائے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   ڈی جی پی ڈی ایم اے کی نالہ لئی کےاطراف پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔          
    کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی۔ نجی چینل کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی تھی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سماعت کے بعد لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15پیسےسستی کردی گئی ہے جس کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔ بجلی صارفین کو 7 روپے 41 پیسے ریلیف سے متعلق غیر یقینی صورتحال، نیپرا سماعت میں حکام واضح جواب نہ دے سکے نیپرا کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارف کاٹیرف 3 روپے 95 پیسےفی یونٹ پربرقرار اور...
    فوٹو: فائل شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں مانگنے کی غرض سے آئی بوڑھی بھکارن کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے والے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا گیا۔شیخوپورہ میں بوڑھی بھکارن کو گھسیٹ کر باہر نکالنے کا واقعہ لاہور روڈ پر لیسکو آفس میں پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ای لیسکو نے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو زاہد کمال نے میڈیا کو بتایا کہ بھکاری خاتون سائلین سے پیسے مانگتی تھی اور پیسے نہ ملنے پر گاڑی کے آگے لیٹ جاتی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو کے مطابق آفس کے سیکیورٹی گارڈ رب نواز نے اسے گاڑی کے سامنے لیٹنے سے روکنے کے لیے باہر نکالا تھا۔پولیس نےایک نوجوان خاور شہزاد...
    نیپرا کے فیصلہ کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے، فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک  ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 14پیسے کمی  کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست کی تھی،بنیادی ٹیرف 31وپے 59پیسے فی یونٹ مقررہو گیا،لائف لائن صارفین ریلیف سے محروم  رہیں گے۔ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے نرخ45روپے 43پیسہ ،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 33روپے 48پیسے  ہو گئے۔ 100یونٹ تک بنیادی ٹیرف 10روپے 54پیسے ،101ست 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ13روپے مقررہو گئے۔ ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا 100یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے فی یونٹ22روپے 44پیسے ،101تا200یونٹ نان پروٹیکٹڈپر بجلی کا نرخ28روپے 91پیسے ،201سے 300یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے بنیادی ٹیرف...
    حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف دینے کے لیے 3 اہم اقدامات کیے ہیں۔ بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی کا مکمل خاتمہ اور پی ٹی وی لائسنس فیس کی منسوخی۔ تاہم ماہرین معاشیات کے مطابق ان اقدامات کا براہِ راست اور خاطر خواہ فائدہ صارفین کو فوری طور پر پہنچنا ممکن نہیں۔ کیا واقعی عوام کو ریلیف ملے گا؟ وی نیوز نے مختلف معاشی ماہرین سے رابطہ کرکے جاننے کی کوشش کی کہ یہ تبدیلیاں بجلی کے ماہانہ بلوں پر کتنا اثر ڈالیں گی۔ معاشی ماہر شہباز رانا کے مطابق، فی الوقت یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا، کیونکہ ابھی اقتصادی رابطہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر علی البیات نے ملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم الرحمن جلبانی اور ضلعی انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ کے ہمراہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین نادر شوکت راجپر، خیرپور پریس کلب کے سرپرست خان محمد، سماجی کارکن دیپا کماری اور “بسوا” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خادم میرانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر علی البیات اورملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے کہا کہ خیرپور کا دورہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے، ووٹر رجسٹریشن، عام انتخابات میں خواتین کی شمولیت، شفاف معلومات کی فراہمی،...
    پشاور/ اسلام آباد: آئی این پی) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیاگیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 35 آزاد ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کے حوالے سے حلف نامہ لینے کا امکان ہے،اجلاس میں محرم کے بعد تحریک...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کے اعلان کا حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بجلی صارفین کے لیے جولائی 2025 سے باضابطہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں تمام ڈسکوز کو بلوں سے فیس کے خاتمے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن میں واضح کردیا ہے کہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ رواں ماہ جولائی 2025 سے نافذ العمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پیس ویلی کی عظیم الشان لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری – اتحاد، ترقی اور خودمختاری کا جشن کراچی کی ریئل اسٹیٹ برادری کے لیے ایک یادگار دن بن گیا، جب پیس ویلی جیسے عوام دوست ہاؤسنگ منصوبے کی شاندار لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری ایک ہی پلیٹ فارم پر ولولے، اتحاد اور جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔جنہوں نے اس عظیم اجتماع کو ممکن بنایا اور ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں یکجہتی، دیانتداری اور عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا۔ پیس ویلی خواب نہیں، حق دار کا حق پیس ویلی (اسکیم 45، کراچی) ایک ایسا ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے جو ہر اْس...
    —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کےلیے ڈرون حاصل کر لیا۔سرکاری حکام کے مطابق سیلابی صورتِ حال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کےلیے ڈرون استعمال ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق دکھائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال میں رسپانس ٹائم تیز تر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوکل کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کےلیے تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کے اعلان کا حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بجلی صارفین کے لیے جولائی 2025 سے باضابطہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں تمام ڈسکوز کو بلوں سے فیس کے خاتمے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن میں واضح کردیا ہے کہ...
    وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی فیس کی وصولی فوری روکنے کا کہہ دیا۔پاور ڈویژن نے تمام ڈسکوز کو بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی فیس وصولی روکنے سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے کے ذریعے تمام بجلی ڈسکوز کوپی ٹی وی فیس کی مد میں ہر بل سے 35 روپے کی وصولی سے روکا گیا ہے۔
    پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 41پیسے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔گزشتہ سال اپریل میں وزیر اعظم نے 7روپے 41پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریلیف ختم ہونے کے بعد آج سے میٹر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمت پر چلے گا۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کی گئی ہے ، مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے ، بجلی کی قیمت میں مستقل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سیاسی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے پارٹی اراکین کو دوبارہ سے وفاداری کے حلف نامے دینے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی کو خدشہ ہے کہ مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کا راستہ روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اراکین کو شرکت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ وہ ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل آئیں گے، اس لیے ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب اراکین اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں گے تو اس کا اثر پڑےگا، عمران خان نے تو کہا ہے کہ عدالتوں میں جائیں اور اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کریں۔...
    وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کے اعلان کا حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجلی صارفین کے لیے جولائی 2025 سے باضابطہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں تمام ڈسکوز کو بلوں سے فیس کے خاتمے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن میں واضح کردیا ہے کہ پی ٹی وی فیس کا خاتمہ رواں ماہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ Post Views: 3
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں دی گئی ریلیف مدت ختم ہونے کے بعد آج سے صارفین کو پھر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمتوں پر بل ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل 2023 میں وزیراعظم نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی عارضی کمی کا اعلان کیا تھا، جسے عوام نے ایک بڑے ریلیف کے طور پر سراہا تھا۔ تاہم اب یہ سہولت ختم ہوگئی ہے اور میٹر دوبارہ پرانی قیمتوں کے مطابق چلیں گے۔ شہریوں نے حکومتی رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمی کو مستقل کمی کا تاثر دیا گیا تھا، لیکن حقیقت میں یہ صرف ایک وقتی ایڈجسٹمنٹ تھی۔...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور تحریک شروع کی جائے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی، جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت مخالف تحریک 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان علیمہ خان اور نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے شکوہ کیا ہے کہ آج میری بہنوں کو صرف 15 منٹ کے لیے ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ وکیل ظہیر عباس...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے 26 معطل اپوزیشن ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے معطل ہونے والے 26 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سپیکر آفس نے صوبائی وزارت قانون سے مشاورت شروع کر دی ہے، اس کے علاوہ قانونی و آئینی نکات پر سینئر قانون دانوں سے بھی رائے لی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کے فیصلے کی خلاف ورزی کو بنیاد بنا کر ان ارکان کی رکنیت ختم کیے جانے کا...
    پشاور(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ہے، وہیں خیبر پختونخوا میں قائم علی امین گنڈاپور کی حکومت بھی سیاسی دباؤ اور اندرونی اختلافات کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔ عدالت کے حکم پر 21 مخصوص نشستیں اپوزیشن جماعتوں کو ملنے سے نہ صرف اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت متاثر ہوئی ہے بلکہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن بھی متزلزل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو پارٹی کے اندر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں سے اختلافات کا سامنا ہے، جبکہ حکومتی امور پر ان کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ان پر...
    پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے  نائب صدر کی  ویگو گاڑی کسٹم حکام نے پکڑ لی۔  رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری  نے کسٹم حکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔  عدالت نے درخواست پر کسٹم حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ  نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔ وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں...
    میری بات/روہیل اکبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے لیے دن بدن مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں26اراکین کی معطلی کے بعد بلوچستان میں پارٹی پر پابندی کی قرارداد کی منظوری اور سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی مشکلات کے بھنور میں پھنستی جارہی ہے، ابھی آنے والے وقت میں نہ جانے کیا کیا اور ہوگا۔حالانکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ برسوں میں پاکستان کی سب سے بڑی اور مؤثر سیاسی جماعتوں میں سے ایک کے طور پر ابھرکرسامنے آئی ہے۔ تاہم 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے پارٹی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے ۔9 مئی کے واقعات کے بعد پنجاب سے کئی اہم پی...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ یوم پارلیمنٹ اگر منا رہے ہیں تو میںاس کو برا نہیں کہتا لیکن میرے خیال میں اگر آپ مجھ سے پوچھیں پچھلے بارہ تیرہ سال میں جب سے میں پارلیمنٹ کا حصہ بنا ہوں میرے خیال میں پارلیمنٹ نے اپنی وقعت کم کی ہے اور بہت حد تک اپنی افادیت کھوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو جس طریقے سے رجیم چینج ہوئی وہ نیچرل نہیں تھا سارا، اس کے ساتھ ساتھ جب اس دور میں اپوزیشن لیڈر ایسے بنے جو دوسری جماعت سے ٹرن کوٹ تھے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا...