پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق "دوستارم- پانچ" کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخواٰ میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔
آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظاہرہ کیا۔
مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں بروئے کار لائی جانے والی حکمتِ عملی، طریقۂ کار اور تکنیکوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا اور پاکستان و قازقستان کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.