ویب ڈیسک :پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا۔

 امریکا کے معتبر جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔ 

 امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق گزشتہ6 ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے،پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی ،ملائیشیا، ایران سے معاہدے اور چین سے تعلقات کے فروغ نے نیا باب رقم کیا۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

  فارن پالیسی میگزین کے مطابق سعودی عرب سے اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ نے خطے میں نئی سفارتی لہر پیدا کی جو پاکستان کی کامیابی کا مظہر ہے,اسلام آباد اور واشنگٹن کے نئے تعلقات کی شروعات پیش آنے والے غیر متوقع واقعات سے ہوئی۔

  فارن پالیسی میگزین کے مطابق پاکستان نے داعش خراسان کا دہشتگرد گرفتار کیا، جو کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا,امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کے انسدادِ دہشتگردی تعاون کو "غیر معمولی اور مؤثر" قرار دیا۔

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی

 امریکی جریدے کے مطابق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بحالی نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے رشتوں میں دراڑ پیدا کی،بھارت کو ٹرمپ کے پاکستان کی طرف جھکاؤ سے 25 سالہ سفارتی محنت اور اعتماد کےضیاع کا خدشہ ہے۔

 فارن پالیسی میگزین کے مطابق ٹرمپ اور مودی کی تلخ فون کال سے امریکا، بھارت تعلقات کشیدہ ہوئے اور پاکستان کیلئے نئی راہیں کھل گئیں,ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی۔

رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

  فارن پالیسی میگزین کے مطابق جون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی 2 گھنٹے طویل ملاقات نے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کی،وزیراعظم شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقاتیں اور غزہ امن کانفرنس پاکستان کے عالمی اثرورسوخ کا مظہر بنیں۔

 امریکی جریدے کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ سے شاندار تجارتی پیکیج حاصل کر کے سفارتکاری میں نیا سنگِ میل عبور کیا،وزیراعظم شہباز شریف کی مؤثر سفارتکاری کے باعث امریکی کمپنی نے 500 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

پنجاب حکومت کا ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانیکا فیصلہ

 امریکی جریدے کے مطابق پاکستان نے غیر نیٹو اتحادی ہوتے ہوئے امریکا، چین، سعودی عرب سے بیک وقت تعلقات مضبوط کیے،متوازن خارجہ پالیسی اور موثر سفارتکاری نے عالمی منظرنامے میں پاکستان کو اہم کھلاڑی کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: امریکی جریدے پاکستان کی پاکستان نے

پڑھیں:

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم

وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام اور ترقی کے اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پاکستان عرب امارات وزرائے خارجہ

متعلقہ مضامین

  • خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر
  • امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو ’خطے کا سفارتی فاتح‘ قرار دے دیا
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: عالمی سطح پر اعتراف، امریکی جریدے نے ’’خطے کا فاتح‘‘ قرار دے دیا
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا
  • الیکٹرک گاڑیوں کا عالمی رجحان، پاکستان پیچھے کیوں؟
  • اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کے گندم پالیسی سے متعلق تحفظات دور کر دیے
  • پاک امریکا تعلقات خطے اور عالمی امن کے لیے انتہائی اہم ہیں، رضوان سعید شیخ
  • پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑلی : امریکی کماندڈ کا خراج تحسین