Jasarat News:
2025-10-22@21:03:20 GMT

پیرس کے عجائب گھر سے 102ملین ڈالر کے نادر زیوارت چوری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

پیرس کے عجائب گھر سے 102ملین ڈالر کے نادر زیوارت چوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: پیرس کے عجائب گھر میں 120 ملین ڈالرز کے نادر زیورات چوری کرلئے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پیرس کے عالمی شہرت یافتہ میوزیم ’’لوور‘‘ دنیا کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا عجائب خانہ ہے جہاں چوری کی ایک واردات کو فرانسیسی ثقافتی ورثے کے لیے زبردست دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ چوری صبح کے وقت پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی۔واردات میں تقریباً آٹھ تاریخی زیورات چرائے گئے۔جن کے بارے میں اب انکشاف سامنے آیا ہے کہ چوری کی گئے نادر و نایاب زیورات کی مالیت 88 ملین یورو تقریباً 102 ملین ڈالر تک ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابق چور صبح کے اوقات میں ایک کرین لفٹر کے ذریعے لوور کی دریائے سینے والے رخ کی بلند دیوار تک پہنچے اور وہاں ایک کھڑکی کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔میوزیم میں داخل ہونے کے بعد چوروں نے گَلیریے دَ اپولون (Galerie d’Apollon) میں موجود نمائش خانوں کے شیشے توڑے اور چند ہی منٹوں میں نایاب زیورات اٹھا کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

چوری کی یہ پوری کارروائی محض 4 سے 7 منٹ کے اندر اندر مکمل ہوگئی تاہم بھاگتے ہوئے ایک تاج گر گیا جو سڑک کنارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معمولی ٹوٹا ہوا مل گیا۔

ثقافتی وزیرخانہ اور میوزیم ذرائع کے مطابق چوری شدہ اشیاء میں نپولین دور کے 19ویں صدی سے منسوب متعدد شاہی زیورات شامل تھے۔جن میں میرئہ امالیا اور کوئن ہورٹنس کے سیفائر سیٹ کے تاج، ہار اور بالی، امپریس ایوجینی کے تاج، امپریس میری لوئز کے مرلڈ (پھرینک) ہار اور دیگر نادر اشیا شامل ہیں۔

پیرس پبلک پراسیکیوٹر آفس نے تفتیشی ٹیم میں درجنوں ماہرین اس واقعے کی مکمل چھان بین میں مصروف ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج، فرار کے راستے، کرین/لفٹ کے ماخذ، اور ممکنہ مدد گاروں کی تلاش پر تیز رفتار کام ہو رہا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ثقافتی حلقوں نے اس چوری کو ثقافتی ورثے پر حملہ قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے 110 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا، ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 110 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 110 ملین ڈالر سرپلس رہا، اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

ماہرین کے مطابق برآمدت نہ بڑھنے کے باجود کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا بڑی بات ہے۔ترسیلات زر میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پیرس کے لوور میوزیم سے 102 ملین ڈالر کے شاہی زیورات چوری
  • کراچی میں نوادرات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے یونیسکو و سندھ حکومت کی کانفرنس
  • پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم
  • فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد
  • ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کاوفد کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • کیا فرانس چوری شدہ شاہی زیورات ڈھونڈ پائے گا، ان کا 3دنوں میں کیا حشر ہوچکا ہوگا؟
  • طورخم بارڈر کے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر دوبارہ کھلنے کی امید
  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے 110 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ