الہام علی اف یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، ترک رہنما
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
دوغو پرینچک نے کہا ہے کہ اس سے قبل ایسی کوئی کانفرنس کبھی کسی مسلم یا ترک ملک میں منعقد نہیں ہوئی، اگر باکو میں ہوئی تو یہ مغربی ایشیا اور قفقاز میں موجود ممالک کے لیے خطرات کو بڑھائے گی اور ترک و اسلامی دنیا کی وحدت کو نقصان پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کی وطن پارٹی کے رہنما دوغو پرینچک نے ایک بیان میں آذربایجان کے صدر الہام علی اف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُس یورپی خاخاموں کی کانفرنس کو منسوخ کریں، جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر آنے کے حوالے سے گفتگو کے لیے باکو میں منعقد کی جا رہی ہے۔ دوغو پرینچک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الہام علی اف نے یورپی یہودی رہنماؤں کو باکو مدعو کیا ہے تاکہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے عمل پر تبادلۂ خیال کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محترم الہام علی اف، صدرِ آذربایجان! ذرائع ابلاغ میں شائع اطلاعات کے مطابق، ہمیں علم ہوا ہے کہ یورپی خاخاموں کی کانفرنس 4 سے 6 نومبر 2025 تک باکو میں منعقد ہونے جا رہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس میں سینکڑوں خاخام شریک ہوں گے اور ابراہیم معاہدوں اور صہیونیت سے متعلق سرگرمیوں پر گفتگو ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل ایسی کوئی کانفرنس کبھی کسی مسلم یا ترک ملک میں منعقد نہیں ہوئی، اگر باکو میں ہوئی تو یہ مغربی ایشیا اور قفقاز میں موجود ممالک کے لیے خطرات کو بڑھائے گی اور ترک و اسلامی دنیا کی وحدت کو نقصان پہنچائے گی، آذربایجان، جو آپ کی مدبرانہ قیادت میں ترقی کر رہا ہے، کے لیے یہ ناقابلِ تصور ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے محاذ پر کھڑا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ کانفرنس ہمارے برادر ملک آذربایجان میں منعقد ہوئی تو یہ ایک تاریخی بدنامی کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ بیان کے آخر میں دوغو پرینچک نے کہا ہے کہ ہم اپنے ممالک کی آزادی، سلامتی اور مستقبل کے تحفظ اور ابھرتی ہوئی ایشیائی تہذیب میں اپنے قائدانہ کردار کے پیشِ نظر اس کانفرنس کے منسوخ کیے جانے پر اپنی گہری قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دوغو پرینچک نے کہا ہے کہ باکو میں کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔