بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےکہا دہشت گردی کا 2018 میں مکمل خاتمہ ہو چکا تھا،بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی پھرسر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟
وزیراعظم شہبازشریف نےبلوچستان ورکشاپ سےخطاب کہاماضی میں صوبےکونظراندازکیاگیا،صوبے کی جغرافیائی ساخت ترقی کے سفر میں چیلنج بن گئی ہے،سیکیورٹی ادارے امن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پاکستان کی مضبوطی کی بنیادہے۔
مزیدکہا بلوچستان کی ترقی پاکستان مجموعی خوشحالی سےجڑی ہے،دوردرازآبادیوں تک بجلی اورسڑکوں کی فراہمی مسئلہ ہے،مضبوط سڑکوں کےنیٹ ورک کےبغیرتعلیم وصنعت کی ترقی ممکن نہیں،کراچی تا چمن شاہراہ پرحادثات معمول تھے،خونی روڈکوامن کی سڑک میں تبدیل کریں گے۔
انہوں نے کہا 2010 کے این ایف سی ایوارڈمیں پنجاب نےتاریخی قربانی دی،وفاق کی روح باہمی قربانی اوربھائی چارے میں پوشیدہ ہے،وزیراعظم نےملک میں کسی بھی انتشار کا مل کرمقابلہ کرنےکا اعادہ بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروالد نے والدہ کو بتادیا تھا کہ وہ اللہ سے شہادت کی دعا مانگتے ہیں: سیف اللہ جنید والد نے والدہ کو بتادیا تھا کہ وہ اللہ سے شہادت کی دعا مانگتے ہیں: سیف اللہ جنید عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ پاکستان نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر اسامہ بن لادن عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے پاکستان پہنچا،سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر نظرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔