پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ کر ردِ عمل ظاہر کیا، جبکہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات لیگ کی بہتری کے لیے تھے، نہ کہ کسی منفی مہم کا حصہ۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پی سی بی نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا، جس میں ان سے تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورتِ دیگر فرنچائز معاہدہ منسوخ اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کی جانب سے پابندی پر ملتان سلطانز کا مؤقف سامنے آگیا

انہوں نے واضح کیا کہ وہ دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں دباؤ میں آ جاؤں گا، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ پی ایس ایل سے محبت ہے، لیکن اصلاحات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

علی ترین نے ذو معنی انداز میں ’معافی‘ مانگتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایس ایل میں قابل انتظامیہ کا مطالبہ کرنا جرم ہے، تو وہ اس کے لیے ’معذرت خواہ‘ ہیں۔

The PSL Management has sent me a notice threatening to cancel Multan Sultans unless I offer them a public apology.

Hazir Saeen. pic.twitter.com/yHWCcClXaD

— Ali Khan Tareen (@aliktareen) October 23, 2025

دوسری جانب، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ علی ترین کے بار بار عوامی سطح پر بیانات سے لیگ کی ساکھ متاثر ہوئی اور معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی ہوئی۔ بورڈ نے باقاعدہ معطلی کا نوٹس جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ معیار اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس کے جواب میں، ملتان سلطانز کے ترجمان نے بیان دیا کہ پی سی بی نے تعمیری تنقید کو جرم سمجھ لیا ہے۔ علی ترین کے تمام بیانات پی ایس ایل کی بہتری کے لیے تھے، لیکن پی سی بی اختلافِ رائے برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطل کردیا،  آئندہ سیزن میں شرکت خطرے میں، سبب کیا بنا؟

فرنچائز کے مطابق، انہیں موصول ہونے والا نوٹس محض انتباہی نوعیت کا تھا، تاہم اس میں معاہدہ ختم کرنے اور علی ترین کو مستقبل میں کسی بھی ٹیم کی ملکیت سے روکنے کی دھمکیاں شامل تھیں۔

یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ایس ایل میں فرنچائزز اور بورڈ کے تعلقات پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں، اور کئی اسٹیک ہولڈرز شفافیت اور منصفانہ رویے کے مطالبے کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل ملتان سلطانز نوٹس پھاڑ دیا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی پی ایس ایل ملتان سلطانز ملتان سلطانز پی ایس ایل علی ترین پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطل کردیا،  آئندہ سیزن میں شرکت خطرے میں، سبب کیا بنا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کرتے ہوئے ٹرمینیشن کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی پالیسیوں پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جسے بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، ملتان سلطانز کو باقاعدہ سسپنشن اور ٹرمینیشن وارننگ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا، تو بورڈ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کا عمل شروع کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے علی ترین کی پی ایس ایل پر کڑی تنقید، ’اب جشن نہیں، جوابدہی کی ضرورت ہے‘

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی لیگ کے ضوابط اور معاہدے کی مکمل پاسداری کا خواہاں ہے۔ کسی بھی ٹیم یا فرنچائز کو ضوابط سے بالاتر اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بیانات پر تنازع، فرنچائز کی شمولیت پر خدشات

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ترین کے حالیہ عوامی بیانات جن میں انہوں نے پی سی بی کی پالیسیوں اور فیصلوں پر تنقید کی نے تنازع کو جنم دیا۔

ان بیانات کے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے تاحال اس اقدام پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، تاہم اندرونی ذرائع کے مطابق فرنچائز قانونی مشاورت کر رہی ہے۔

پی ایس ایل کے مستقبل پر اثرات

اس پیش رفت کے بعد پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔
اگر تنازع برقرار رہا تو ملتان سلطانز کی لیگ میں شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پی سی بی میں بیٹھے سانپ فیصلے کررہے ہیں، انہیں پی ایس ایل کی فکر نہیں، علی ترین

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک ہے، جس نے 2021 میں پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا اور حالیہ سیزنز میں بھی مسلسل فائنلز تک رسائی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل 11 پی سی بی علی ترین ملتان سلطانز

متعلقہ مضامین

  • علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا
  • پی سی بی کی جانب سے پابندی پر ملتان سلطانز کا مؤقف سامنے آگیا
  • پی سی بی نےپی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔
  • پی سی بی معاہدے کیخلاف ورزی ، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل
  • پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطل کردیا،  آئندہ سیزن میں شرکت خطرے میں، سبب کیا بنا؟
  • ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری
  • معاہدے کی خلاف ورزی، پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل
  • پی سی بی کا بڑا فیصلہ: ملتان سلطانز کو معاہدہ منسوخی کا نوٹس جاری
  • بھارت کوٹرافی چاہیے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں،محسن نقوی کا دوٹوک جواب