دوسرے ٹیسٹ میں شکست: پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کی پیشقدمی، پاکستانی کی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف 12.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی
اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں سے 5ویں نمبر پر آگئی، جبکہ پاکستان کی ٹیم دوسرے سے چوتھے نمبر پر جا پہنچی۔
دونوں ٹیموں کے 12 پوائنٹس اور 50 فیصد کامیابی کی شرح (PCT%) ہیں، تاہم نیٹ رن ریٹ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہوئی ہے۔
یہ میچ پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا، جو سیریز میں برتری حاصل کرنے کے قریب تھا مگر دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پوائنٹس ٹیبل جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پوائنٹس ٹیبل جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ جنوبی افریقہ
پڑھیں:
محسن نقوی کو پاکستانی ٹیم کیساتھ وزیرداخلہ بننا پڑے گا،کامران ٹیسوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ محسن نقوی کو پاکستانی ٹیم کیساتھ وزیر داخلہ بننا پڑے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کسی کے بھی درمیان ہوں تو حل کرنے کے لیے محسن نقوی کو دعوت دی جاتی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ یہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ایشین کونسل کے سربراہ ہیں اور یہ روپ بھی ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی دی بھی نہیں۔ محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، بھارت کیخلاف مسلسل شکستوں، 34 سال بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں شکست، امریکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ، ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر، پاکستان کرکٹ کے زوال نے شائقین کرکٹ کو پریشان کر دیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں آمد کے بعد سے پاکستان کی کرکٹ نے زوال کی نئی تاریخ رقم کر دی۔
سامنے آنے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 سے اب تک کھیلے گئے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دنیا میں سب سے بدترین ریکارڈ رہا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران 74 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جن میں سے اسے 42 میں شکست ہوئی۔گزشتہ ایک سال کے دوران کسی دوسری ٹیم کو اتنے ٹی ٹونٹی میچز میں شکست نہیں ہوئی۔
محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا ریکارڈ بن چکا ہے۔ محسن نقوی کے چئیرمین پی سی بی بننے کے بعد پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں امریکا سے شکست کھا چکا، آئرلینڈ کے ہاتھوں بھی پاکستان کو شکست ہو چکی، پاکستان ہوم گراونڈ پر کمزور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں بھی ناکام رہا جب کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو آخری نمبر ملا۔
اس کے علاوہ صرف ایک سال میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست ہوئی۔
Faiz alam babar