کے پی پولیس کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری، وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے پولیس کے لئے نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے رویے کے باوجود صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولتیں دے رہی ہے۔ ہمارے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔ سہولتیں ہم دیں گے۔ صوبے میں امن کے قیام کے لئے صوبائی حکومت اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پی کے کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی کا الزام
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پی کے کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔