وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پارٹی قیادت کی ملاقات، بانی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی—فائل فوٹو
پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان موجود تھے۔
ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رائے کے بغیر کابینہ بنانے سے مسائل ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ علیٰ سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں صوبے میں دہشت گردی، سیاسی صورتِ حال اور بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات میں پی ٹی ا ئی سے ملاقات
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
سہیل آفریدی—یوٹیوب گریبوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا، گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5300 ارب کوئی اپنی جیب سے نہیں لایا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، ایلیٹ مافیا اور ملک پر قابض لوگوں نے یہ پیسے چرائے، یہ پیسے ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں خیبر پختون خوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، ہم پالیسی پر تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔
وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو ہو گا ہم ساتھ دیں گے۔