حالات کشیدہ ہو رہے ہیں، بانی سے ملاقاتیں ہوں تو بہتری کی کوشش کرینگے: گوہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کرنا ہمارا حق ہے کئی عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔ منگل کو بھی ہمیں جیل جانے سے روکا گیا۔ حالات کشیدہ ہورہے ہیں یہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاسی لوگ اور ایک بڑا ادارہ آپس میں لڑے یہ درست نہیں۔ ہم خود بھی اپنے اندر بہت ساری چیزوں میں اصلاح چاہتے ہیں۔ ملاقاتیں ہونگی تو حالات میں بہتری آسکتی ہے جب ہم بانی سے ملیں گے تو انہیں باہر کی صورت حال سے صحیح سے آگاہی ملے گی۔ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیشہ اچھا کردار ادا کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا سارا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا، پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ہم نے فوج کو سراہا، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر ملاقاتیں شروع ہوں تو ہم حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کرینگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔