وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایم پی ایز کی تنخواہ پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز دے دی۔
اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے اراکین کے برابر کی جائیں، اراکین کی تنخواہوں کے معاملے پر غور کیا جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی بنادی جائے جو اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے کو دیکھے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں سی پیک فیز 2 میں بلوچستان کے لیے بڑے پروجیکٹس شامل کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سی پیک فیز ٹو کے ترقیاتی کاموں میں تاحال بلوچستان کا کوئی پروجیکٹ شامل نہیں۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ سی پیک فیز ٹو میں بلوچستان کے لیے بڑے پروجیکٹس شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پرمریم نواز شریف کا خصوصی پیغام
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تیز ترین ترقی کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں پائیدار ترقی اور موثر ابلاغ عوامی زندگیوں میں بہتری لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار 3 ہزار مراکز صحت، ہسپتالوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا منفرد منصوبہ جاری ہے، جبکہ مختصر مدت میں 20 ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترقی کی ناقابلِ تردید مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ستھرا پنجاب“، 1100 الیکٹرو بسز اور “اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبہ صوبائی حکومت کی ترقیاتی کمیونیکیشن کی روشن دلیل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن اور جدید مواصلاتی سہولتوں تک عوامی رسائی یقینی بنا کر ہی ڈویلپمنٹ کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق عوامی شعور اور معلومات کا فروغ معاشی ترقی اور مثبت تبدیلی کا بنیادی ذریعہ ہے۔
تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت جاری
انہوں نے اس موقع پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو بھی سراہا، جو ڈویلپمنٹ کے لیے عوامی آگاہی پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔