مقبوضہ کشمیر، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشستوں کیلئے انتخابات
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی نشستوں کیلئے انتخابات ہو رہے ہیں۔مقبوضہ علاقے کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان راجہ سبھا کے چار اراکین کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ حکام نے کہا ہے کہ گنتی ختم ہونے کے چند منٹوں میں نتائج کا اعلان متوقع ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر میں راجیہ سبھا کے آخری انتخابات فروری 2015ء میں ہوئے تھے، جب پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط حکومت کے دوران چار ممبران، غلام نبی آزاد، نذیر احمد لاوے، شمشیر سنگھ منہاس اور فیاض احمد میر منتخب ہوئے تھے۔ اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد راجیہ سبھا کے چار اراکین نے فروری 2021ء تک اپنی مدت پوری کی۔
مقبوضہ علاقے کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس چار میں سے تین سیٹوں پر آسانی سے کامیابی حاصل کر سکتی ہے، کیونکہ اسے کانگریس، پی ڈی پی اور آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ این سی کی زیرقیادت انڈیا بلاک 90 رکنی ایوان میں 57 ایم ایل ایز کی سربراہی کرتی ہے، جس میں 41 نیشنل کانفرنس، چھ کانگریس، چھ آزاد، تین پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جبکہ ایک کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ رکن اسمبلی شامل ہیں، جس سے اسے بی جے پی کے 28 ایم ایل ایز پر واضح برتری حاصل ہے۔ چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو ملنے والی حمایت سے بی جے پی کیلئے سخت مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک نے پیر کو کٹھوعہ ڈسٹرکٹ جیل سے الیکشن کمیشن کے خصوصی انتظامات کے بعد اپنا ووٹ ڈالا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بجے شروع ہو
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ