مظفرآباد:

آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے  صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا جس میں  پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشستوں کیلئے انتخابات

ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی نشستوں کیلئے انتخابات ہو رہے ہیں۔مقبوضہ علاقے کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان راجہ سبھا کے چار اراکین کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ حکام نے کہا ہے کہ گنتی ختم ہونے کے چند منٹوں میں نتائج کا اعلان متوقع ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر میں راجیہ سبھا کے آخری انتخابات فروری 2015ء میں ہوئے تھے، جب پی ڈی پی، بی جے پی مخلوط حکومت کے دوران چار ممبران، غلام نبی آزاد، نذیر احمد لاوے، شمشیر سنگھ منہاس اور فیاض احمد میر منتخب ہوئے تھے۔ اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد راجیہ سبھا کے چار اراکین نے فروری 2021ء تک اپنی مدت پوری کی۔

مقبوضہ علاقے کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس چار میں سے تین سیٹوں پر آسانی سے کامیابی حاصل کر سکتی ہے، کیونکہ اسے کانگریس، پی ڈی پی اور آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ این سی کی زیرقیادت انڈیا بلاک 90 رکنی ایوان میں 57 ایم ایل ایز کی سربراہی کرتی ہے، جس میں 41 نیشنل کانفرنس، چھ کانگریس، چھ آزاد، تین پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جبکہ ایک کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ رکن اسمبلی شامل ہیں، جس سے اسے بی جے پی کے 28 ایم ایل ایز پر واضح برتری حاصل ہے۔ چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو ملنے والی حمایت سے بی جے پی کیلئے سخت مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک نے پیر کو کٹھوعہ ڈسٹرکٹ جیل سے الیکشن کمیشن کے خصوصی انتظامات کے بعد اپنا ووٹ ڈالا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کبھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا، کشمیری رہنما ملک عامر
  • پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشستوں کیلئے انتخابات
  • آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی
  • یومِ تاسیسِ آزاد کشمیر، آزادی، قربانی اور استقامت کی علامت
  • کشمیری عوام ہر صورت آزادی حاصل کرکے رہیں گے، صدر آزاد کشمیر
  • 27 اکتوبر کو بطور "یوم سیاہ" بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
  • 27اکتوبر کو بطور ”یوم سیاہ“بھر پور طریقے سے منایا جائے گا
  • مسلم لیگ نواز کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان