اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

تل ابیب ؛ اسرائیل مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹیں ڈالنے لگا۔ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق بل کے پہلے مرحلے کی اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی قانون سازوں نے چار مراحل پر مشتمل بل کے پہلے مرحلے کی 24 کے مقابلے میں پچیس ووٹوں سے منظوری دے دی ہے۔

بل کی ابتدائی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت اسرائیلی قانون کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کیا جائے گا۔ یہ اقدام باضابطہ طور پر زمین کو ضم کرنے کے مترادف ہے، جسے فلسطینی اپنی آزاد ریاست کے قیام کے لیے چاہتے ہیں۔

سعودی عرب، قطر اور اردن کی مذمت مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا ۔ بیان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کے خواہشمند ہیں۔ اسرائیل اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حماس کا امریکا سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مغربی کنارے کے انضمام کی قرارداد، امن معاہدے کیلئے خطرہ ہے: روبیو

واشنگٹں(ویب ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ’وہ اسرائیل کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے کے اضمام کا فیصلہ عالمی سطح پر بھی مسترد
  • نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک توسیع دینے کی کوشش، پاکستان کا شدید اظہار مذمت
  • مغربی کنارے کے انضمام کی قرارداد، امن معاہدے کیلئے خطرہ ہے: روبیو
  • مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اسرائیلی فیصلہ مسترد، پاکستان کا عالمی برادری سے اقدامات کا مطالبہ
  • مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اسرائیلی فیصلہ مستردکرتے ہیں ،پاکستان
  • اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی
  • مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور
  • سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت
  • اسرائیل نے نابلس میں مزید 70 ہزار مربع میٹر فلسطینی زمین پر قبضہ کرلیا