کے پی میں میٹرک امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج، محکمہ تعلیم کا کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم بعض افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افسران کو سخت کارروائی کی ہدایت دی۔
محمد جواد طارق نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث فعال گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، جبکہ گاڑی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے شہر میں گشت اور چیکنگ کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔