ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی۔ 

تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37 ہزار 350 رہی، چھ پرچوں میں 18 ہزار 185، پانچ پرچوں میں 7ہزار 690، چار پرچوں میں 4 ہزار 398، تین پرچوں میں 2 ہزار 462، دو پرچوں میں 1 ہزار 338 اور ایک پرچے میں 1 ہزار 375امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 78.

26 فیصد رہا۔ 

اسی طرح جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں میں 15 ہزار 954 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 14 ہزار 984 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 970 امیدوار غیر حاضر رہے۔  

جنرل گروپ ریگولر میں 5 پرچوں میں 5 ہزار 886، چھ پرچوں میں 2 ہزار 204، پانچ پرچوں میں 986، چار پرچوں میں 512، تین پرچوں میں 292، دو پرچوں میں 166 اور ایک پرچے میں 148 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب57.17 فیصد رہا۔ 

علاوہ ازیں پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5 ہزار 46 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 4 ہزار 689 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 357 امیدوار غیر حاضر رہے۔ 

پرائیویٹ جنرل گروپ کے ساتوں پرچوں میں 2 ہزار 263، چھ پرچوں میں 1 ہزار 126، پانچ پرچوں میں 539، چار پرچوں میں 309، تین پرچوں میں 166، دو پرچوں میں 90 اور ایک پرچے میں 114امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی ساتوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب 48.26 فیصد رہا۔ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں کامیابی کا تناسب 54.38 فیصد رہا۔

 نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کامیابی کا پرچوں میں فیصد رہا

پڑھیں:

جامعہ کراچی کو دو لخت نہیں کیا جا رہا، صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو

 

کراچی (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کو دو لخت نہیں کیا جا رہا بلکہ آئی سی سی بی ایس کو اسناد تقویض کرنے والا ادارہ بنانے کی تجویز ہے جو حتمی نہیں ہے۔

آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی بی ایس کے معاملے میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین، ڈونرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسی لیے اس کا بل چارٹر انسپیکشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ سب کو اعتماد میں لے کر ادارے کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے۔

اجلاس سے آئی بی سی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح، وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر اکرام علی نے اس موقع پر سندھ کے تمام بورڈز کے لیے ای مارکنگ سسٹم دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس حوالے سے ناظمِ امتحانات کی تربیت بھی کرا چکے ہیں۔ فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ 2026ء کے سالانہ امتحانات میں نویں اور گیارہویں جماعت کی ای مارکنگ کی جائے گی۔

اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اور سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ شفاف امتحانات کے لیے ای مارکنگ سسٹم اپنایا جائے گا، موجودہ نظام میں نتائج کی تیاری میں تاخیر ہوتی ہے، تاہم ای مارکنگ سے یہ عمل تیز اور مؤثر ہو گا، بعض بورڈز نے پہلے ہی کچھ پرچوں کی ای مارکنگ شروع کر دی ہے۔

وزیر نے بتایا کہ سوالات کی تیاری اور جانچ پڑتال کے تمام مراحل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور بورڈ کے معاملات جدید سسٹم کے مطابق چلائے جائیں گے، اس کے علاوہ 70 سے 80 ہزار اساتذہ کی تقرری مکمل کر دی گئی ہے اور اسکولوں میں بچوں کو واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کسی بھی اقدام میں جامعہ کراچی کے خلاف نہیں جائے گی اور محکمۂ قانون کی تجاویز کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو صورتِ حال سے آگاہ کیا جائے گا۔

میٹرک بورڈ کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے والے گریڈ 18 کے افسر نوید گجر کی دوبارہ بطور سیکریٹری تعیناتی پر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں تھا، اگر ایس بارے میں کوئی تحقیقات چل رہی ہیں تو سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ اور چیئرمین بورڈ تحقیقات مکمل کرائیں اور اگر الزام ثابت ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو وفاقی تعلیمی بورڈز نے ای مارکنگ سسٹم فراہم کر دیا ہے جب کہ سندھ کے بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات اور سیکریٹریز کی تعیناتیاں جلد میرٹ پر ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈراز کا اعلان، فیفا ورلڈ کپ میں48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم
  • کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا
  • فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم
  • این ایف سی اجلاس: ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی
  • اسرائیلی وزیراعظم نے جنرل رومن گوفمین کو موساد کا نیا سربراہ نامزد کردیا
  • فلم تشہیر کےلیے پانی والے بل بورڈ نے لوگوں کو حیران کردیا
  • جامعہ کراچی کو دو لخت نہیں کیا جا رہا، اسماعیل راہو
  • جامعہ کراچی کو دو لخت نہیں کیا جا رہا، صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو
  • 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
  •  پنجاب میں ٹریفک قوانین پر سختی کے مثبت نتائج، جان لیوا حادثات میں 70 فیصد سے زائد کمی