کراچی میں نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ نتائج 2025 کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا باضابطہ اعلان چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کیا، جبکہ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 1,77,660 طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 1,75,511 نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 2,149 امیدوار غیر حاضر رہے۔ اس گروپ میں 1,37,350 طلباء و طالبات تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے، اور کامیابی کا مجموعی تناسب 78.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کامیابی کا جنرل گروپ گروپ میں
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے