Juraat:
2026-07-23@23:39:13 GMT

ڈراز کا اعلان، فیفا ورلڈ کپ میں48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

ڈراز کا اعلان، فیفا ورلڈ کپ میں48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائیگا، کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں
گروپ اے میںمیکسیکو، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل
فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ‘اے’میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائے گی۔ گروپ’ بی’ میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف اے کی ٹیم شامل ہے، گروپ ‘بی ‘کی چوتھی ٹیم ویلز یا نادرن آئرلینڈ میں ایک ہوگی۔گروپ ‘سی ‘ میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں جبکہ گروپ’ ڈی’ میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئیاور یوئیفا پلے آف سی کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔ گروپ’ ای’ میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاو شامل ہیں جبکہ گروپ’ ایف’ میں نیدر لینڈز، جاپان ، تیونس اور یوئیفا کوالیفائر بی سے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔گروپ ‘ جی’ میں بیلجیم ، ایران ،مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ گروپ’ ایچ’ میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ گروپ ‘آئی’ میں فرانس سنیگا ل، ناروے اور فیفا پلے آف 2 کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ’ جے’ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا، آسٹریا ، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔ گروپ ‘کے’ سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور فیفا کوالیفائر ون سے ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ’ ایل’ سے انگلینڈ، کروشیا ، پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب امریکا میں منعقد کی گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کوالیفائر ٹیم جبکہ گروپ شامل ہیں شامل کی

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم