کراچی: نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2025ء جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نتائج کا اعلان چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ یہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.
سائنس گروپ
انتظامیہ کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی، تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37ہزار 350رہی۔
چھ پرچوں میں 18ہزار 185، پانچ پرچوں میں 7ہزار 690، چار پرچوں میں 4ہزار 398، تین پرچوں میں 2ہزار 462، دو پرچوں میں 1ہزار 338 اور ایک پرچے میں 1 ہزار 375امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔
جنرل گروپ ریگولر
اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 15ہزار 954امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 14 ہزار984 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 970 امیدوار غیر حاضر رہے۔ جنرل گروپ ریگولر میں 5 پرچوں میں 5ہزار 886، چھ پرچوں میں 2ہزار204، پانچ پرچوں میں 986، چار پرچوں میں 512، تین پرچوں میں 292، دو پرچوں میں 166 اور ایک پرچے میں 148امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب57.17 فیصد رہا۔
جنرل گروپ پرائیویٹ
علاوہ ازیں جنرل گروپ پرائیویٹ میں 5ہزار 46امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی،4ہزار 689 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 357امیدوار غیر حاضر رہے۔ پرائیویٹ جنرل کے ساتوں پرچوں میں 2ہزار 263،چھ پرچوں میں 1ہزار126،پانچ پرچوں میں 539، چار پرچوں میں 309،تین پرچوں میں 166، دو پرچوں میں 90 اور ایک پرچے میں 114امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی ساتوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب 48.26 فیصد رہا۔ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں کامیابی کا تناسب 54.38 فیصد رہا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کامیابی کا پرچوں میں فیصد رہا
پڑھیں:
پی پی ایس سی کا مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان ،محکمہ آبپاشی، ایکسائز، لیبراور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں بھرتی ہونی ہے،کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں سٹینوگرافر کی 10 آسامیوں کیلئے ہونیوالے امتحان میں 102 امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے کامیاب قرار پائے۔ محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی 44 آسامیوں کیلئے 44 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی گریٹر تھل کینال زون میں ضلعدار کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ، جن میں دو امیدوار، محسن حیات اور احسن شہزاد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں سب انجینئر کی اسامیوں کیلئے ہونیوالے امتحان کے نتیجے میں دو امیدوار، محمد شاہ زیب اور محمد مبین قادرکو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
Ansa Awais Content Writer