عمرایوب کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-21
ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے18 پر انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے حتمی فہرست جاری کردی ہے ،جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ریٹرننگ افسر نوید الرحمان کی جانب سے این اے18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے عمل کے بعد فارم 32 جاری کر دیا گیا ہے، 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔این اے18 میں ضمنی انتخاب کے لیے فہرست میں شامل امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی ارم فاطمہ ترک، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق، صاحبزادہ حامد شاہ بھی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے ہری پور یو سی چیئرمین عبدالرشید تنولی کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں۔قبل ازیں پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار بابر نواز خان پر اعتراضات لگائے تھے تاہم ریٹرنگ افسر نوید الرحمان نے تمام اعتراضات مسترد کر کے فیصلہ سنا دیا۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جہاں مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ ہری پور کی نشست سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی 9 مئی مقدمات میں سزا کے باعث نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انتخاب کے لیے پی ٹی ا ئی کے کاغذات عمر ایوب مسلم لیگ ہری پور
پڑھیں:
بھارتی پولیس اپوزیشن امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک رہی ہے، شرومنی اکالی دل
ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ شرومنی اکالی دل الیکشن کمیشن میں ایک تحریری شکایت بھی درج کرائی ہے، جس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور سی بی آئی اور این آئی اے جیسی تحقیقاتی ادارون کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سکھبیر سنگھ نے مزید کہا کہ آڈیو کلپ میں جو دراصل گزشتہ شب ہونے والی ایک کانفرنس کی ریکارڈنگ ہے، کئی ڈی ایس پیز کو مبینہ طور پر یہ دعوی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ مقامی سیاست دانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اگر کوئی غلط کام کرنا ہے تو اسے نامزدگی مراکز کے باہر، گائوں، گھروں یا راستے میں کیا جانا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے ایم ایل اے پرتاپ باجوہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ سخت کارروائی کرے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔ پرتاپ باجوہ نے پولیس کی غیر ضروری مداخلت کو لاقانونیت قرار دیا۔