وزیراعلیٰ کے پی کا نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے نہ ملنا روایات کیخلاف ہے، سردار کھیتران
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اپنے بیان میں بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے کہا کہ آج ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ آرمی چیف سے زیادہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کیا مصروفیت ہے کہ وہ شرکاء سے نہیں ملیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے نہ ملنا روایات کے خلاف ہے۔ سہیل آفریدی کو دعوت دیتے ہیں کہ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نہ ملنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے پی کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بلوچستان آئیں، دیکھیے گا ہم آپ کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ آپ کو بلوچ، پشتون روایات کے مطابق کھانا بھی دیں گے۔ سردار کھیتران کا کہنا تھا کہ آج ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ آرمی چیف سے زیادہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کیا مصروفیت ہے؟ آرمی چیف نے پاکستان بھر سے آئے شرکاء کیلئے 5 گھنٹے نکالے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو پیکٹس میں کھانا نہیں دیں گے۔ ہم آپ کے لئے دستر خوان سجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکاء نے بطور احتجاج پیکٹس کی صورت میں دیا گیا کھانا نہیں کھایا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے نہ کے شرکاء کا کہنا
پڑھیں:
نیشنل گیمز کی میزبانی صوبہ سندھ کیلئے فخر کی بات ہے،وزیراعلیٰ
بلاول بھٹو کی آمد کا شکر گزار ہوں،شہر قائد میں 18سال بعد قومی کھیلوں کا میلہ سج رہا ہے
حتی الامکان کوشش کرینگے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں،تقریب سے خطاب
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا صوبہ سندھ کے لئے فخر کی بات ہے، بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا شکر گزار ہوں۔ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں 18سال بعد قومی کھیلوں کا میلہ سج رہا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے پاکستان سے آئے ایتھلیٹس 32کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، یہ گیمز قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کی مثال ہے، نظم و ضبط اور اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حتی الامکان کوشش کریں گے کہ مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، نیشنل گیمز کو مثالی گیمز بنائیں گے۔