وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن رضا نقوی کی ملاقات
ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی.
وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی.@CMShehbaz pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025
ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امن و امان بریفنگ شہباز شریف محسن نقوی ملاقات وزیر داخلہ وزیراعظم پاکستان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بریفنگ شہباز شریف محسن نقوی ملاقات وزیر داخلہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیر داخلہ بریفنگ دی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کووزارت داخلہ میں بلٹ پروف گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کی چابیاں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے کیں۔(جاری ہے)
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے،کے پی کے پولیس کے افسروں وجوانوں کی بہادری پر ناز ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ترجیح ہے۔