پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔

Welcome the Agreement finalized late last night in Doha.

It is the first step in the right direction.

Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye.

We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the…

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19, 2025

اسحاق ڈار نے لکھا کہ آئندہ اجلاس، جس کی میزبانی ترکیہ کرے گا، میں ایک مؤثر اور قابلِ تصدیق نگرانی کے نظام کے قیام پر توجہ دی جائے گی تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لانا ناگزیر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

یاد رہے کہ گزشتہ شب طویل مذاکرات کے بعد افغانستان اور پاکستان نے قطر اور ترکیہ کے ثالثی کردار میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی متنازع سرحد پر ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں پڑوسی ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

قطر کی ثالثی اور الجزیرہ کا حوالہ

الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزارت خارجہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ افغانستان اور پاکستان نے جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

دوحہ میں مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے یہ بھی طے کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کریں گے تاکہ جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی اور تصدیق ممکن بنائی جا سکے۔

وزارت دفاع کی ملاقات اور معاہدے کی تفصیلات

افغانستان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور معاہدے پر دست خط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟

اس معاہدے کی میڈیا ریلیز میں بتایا گیا کہ مذاکرات کا مقصد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے کراس بارڈر دہشت گرد حملوں کو فوری طور پر روکنا اور سرحدی علاقے میں امن اور استحکام قائم کرنا تھا۔

پچھلے جھڑپوں اور فضائی کارروائیوں کا پس منظر

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں اور پاکستانی فضائی حملے اس وقت شروع ہوئے جب اسلام آباد نے کابل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان باغیوں کو کنٹرول کرے جو پاکستان میں حملے بڑھا رہے تھے۔

پاک افغان مذاکرات میں طے پانے والے نکات کا عکس

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جنگجو افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں سے کارروائیاں کر رہے تھے۔

طالبان اور اسلام آباد کے بیانات

طالبان نے اس الزام کی تردید کی کہ انہوں نے پاکستان پر حملہ کرنے والے مسلح گروپوں کو پناہ دی ہے، اور پاکستانی فوج پر الزام لگایا کہ وہ افغانستان کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہی ہے اور داعش سے منسلک جنگجوؤں کو پناہ دے رہی ہے۔

اسلام آباد نے کابل کے الزامات مسترد کیے اور کہا کہ افغان سرزمین پر موجود گروپ پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

خودکش حملے اور فوجی حکام کا بیان

جمعہ کو سرحد کے قریب خودکش حملے میں 7 پاکستانی فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہفتے کے روز کہا کہ افغان حکومت کو اپنے ان گروپوں کو کنٹرول کرنا چاہیے جو افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر

پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ
25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ھو گی۔ اور تفصیلی معاملات بات ھوگی۔… pic.twitter.com/OKNbRuXEPU

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 18, 2025

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کریں گے۔

خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ  25 اکتوبر کو استنبول میں وفود کے درمیان ایک اور ملاقات ہوگی، جس میں معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ہم قطر اور ترکیہ کے برادرانہ کردار کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار افغانستان پاکستان ترکیہ دہشتگردی دوحہ معاہدہ قطر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار افغانستان پاکستان ترکیہ دہشتگردی دوحہ معاہدہ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک اور پاکستان کے درمیان وزیر دفاع کہ افغان یہ بھی کے لیے جا سکے

پڑھیں:

چین کا پاک افغان جنگ بندی پر خیرمقدم، دیرپا امن کے لیے تعاون کی پیشکش

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ سے تعمیری کردار ادا کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
بیان میں چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل، مکمل جنگ بندی اور دیرپا امن کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (UNAMA) کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے، جس میں دونوں ممالک سےشہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینے اورلڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی 48 گھنٹوں کی جنگ بندی پر عملدرآمد جاری ہے، اور یہ جنگ بندی کل شام تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس عارضی امن کی فضا اس وقت قائم ہوئی جب گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان میں موجود طالبان اور فتنہ الخوارج کے مخصوص ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، جن میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کارروائیوں کے بعد افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست سامنے آئی، جس پر پاکستان نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کا راستہ اختیار کیا۔
چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سلامتی اور استحکام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، اور عالمی برادری کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا پاکستان اور افغانستان اس جنگ بندی کودیرپا امن میں تبدیل کر پائیں گے یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، وفاقی وزیر خارجہ
  • دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق
  • پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع
  • دہشتگردی کا معاملہ، خواجہ آصف کی قیادت میں وفدطالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا
  • افغانستان سے دہشتگردی کا معاملہ، خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفدطالبان سے مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گیا
  • چین کا پاک افغان فائر بندی کے فیصلے کا خیرمقدم، دونوں ممالک سے امن کی اپیل
  • چین کا پاک افغان جنگ بندی پر خیرمقدم، دیرپا امن کے لیے تعاون کی پیشکش
  • چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت، امن کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
  • چین پاک افغان تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ