بلوچستان : رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھائی قتل
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-18
پنجگور (مانیٹر نگ ڈ یسک )نیشنل پارٹی (این پی) کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری بیانات میں ولید صالح بلوچ کے قتل کیے جانے کی تصدیق کی۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔دوسری جانب نیشنل پارٹی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پارٹی تین روزہ سوگ منائے گی۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے وقت ولید صالح بلوچ اپنی شادی کی خوشی منا رہے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صالح بلوچ
پڑھیں:
میئر کراچی: نیپا واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، ذمہ داری جماعت اسلامی پر ڈالوں تو لوگ ناراض ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔
انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Webان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں 88 ہزار مین ہول کورز لگائے گئے ہیں اور شہر کے وسط میں ڈپارٹمنٹل اسٹور اور اسپتال کے پاس مین ہول کے کھلے ہونے کی بھی انکوائری کی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واقعے پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔ واٹر کارپوریشن کو اس متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم اشتعال انگیز بیانات مسائل کے حل میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برساتی نالے کی ذمہ داری ٹاؤن اور کے ایم سی دونوں کی ہے، اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات ہوں گی۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے ٹاؤن چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے، اور اگر وہ ذمہ داری جماعت اسلامی پر ڈالیں تو لوگ ناراض ہوں گے، مگر وہ منافقت کو بے نقاب کرنے سے نہیں ہٹیں گے۔