پنجگور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، رکنِ بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔
پنجگور پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔
پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا والدین بن گئے
پولیس نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع مل گیا ہے؛ اظہر محمود
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے جاں بحق ہونے والے ولید صالح کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رحمت صالح صالح بلوچ ولید صالح
پڑھیں:
سیستان بلوچستان کی معروف بلوچ شخصیت ملا کمال دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق
واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی معروف بلوچ شخصیت ملا کمال صلاحی زھی پر آج صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں وی جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا، جب ایرانشہر کی ایک سڑک پر ملا کمال کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملا کمال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ ملا کمال علاقے کی ایک بااعتماد شخصیت اور اپنے وطن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی ایجنٹوں کے ناقد تھے۔
انہوں نے ہمیشہ صیہونیت اور عالمی استکبار سے وابستہ کرائے کے قاتلوں کے خلاف واضح اور مضبوط موقف اختیار کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے علاقے میں دہشت گردی کیخلاف بیداری،امن کے قیام ، بلوچ قبائل اور عوام کے درمیان تنازعات کے حل میں موثر کردار ادا کیا ہے، علاقے میں یکجہتی اور امن قائم کرنے کی ان کی کوششوں کیوجہ سے انہیں دشمن میڈیا اور موساد سےوابستہ دہشت گرد گروپوں نے مسلسل تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 روزہ اسرائیلی جارحیت میں صیہونی حکومت کی ناکامی کے بعد ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں مداخلت تیز کی جا رہی ہے۔