وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ  نائن الیون کے بعد ایک کے بعد ایک آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔

وزیر اعلی  کہا کہ 2018 میں کہا گیا تھا کہ قبائل میں امن قائم ہو گیا ہے، مگر آج پھر سے آپریشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ ہم اس بار قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں، اور کسی بھی ممکنہ ملٹری آپریشن کی مخالفت کریں گے۔

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت امن کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم اس بار کسی قسم کا کولیٹرل ڈیمیج برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ جلد بلائے، صوبے کے لیے ساڑھے تین ارب روپے فراہم کرے، اور قبائلی علاقوں کے فیصلوں میں صوبائی حکومت و عوام کو اعتماد میں لے۔

وزیر اعلیٰ نے پنجابی میں کہا کہ "ساڈا حق ایتھے رکھ، ساڈا حق ایتھے رکھ" اور واضح کیا کہ ہمیں دوسروں کے استعمال شدہ وسائل نہیں بلکہ ہمارا اصل حق چاہیے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

چین؛ ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے جنرل فوج کے نائب چیف مقرر

چین میں ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین جنرل کے طور پر تعینات کردیا گیا جو فوج میں بدعنوانی پر بڑی کارروائی کے بعد سب سے اہم تقرری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی نے فوج میں بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائی کے بعد ایک نئے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

ژانگ شینگ اب فوجی ڈھانچے میں صدر شی جن پنگ اور پہلے نائب چیئرمین ژانگ یو شیہ کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔

صدر شی جنپنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی عہدے، نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن پر فائز کر دیا گیا۔

انھوں نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس سے منسلک تھے اور فوجی انسداد بدعنوانی کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ تقرری چار روزہ سینٹرل کمیٹی اجلاس کے اختتام پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران فوجی نظم و نسق، بدعنوانی کے خاتمے، اور ملک کی دفاعی پالیسیوں میں اصلاحات کے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین کی وزارتِ دفاع نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ نو اعلیٰ فوجی جنرلز کو سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ نہ صرف بدعنوانی کے خلاف کارروائی ہے بلکہ فوج کے اندر سیاسی صفائی کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

حکومت نے جولائی میں فوج کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں جن میں “زہریلے اثرات کے خاتمے” اور نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ اقدام چین کی حالیہ دہائیوں میں فوج کے خلاف سب سے بڑی عوامی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، جو ماضی میں وزرائے دفاع وی فینگ ہی اور لی شانگ فو کی برطرفی کے بعد فوجی نظام میں بڑھتے احتساب کی نشاندہی کرتا ہے۔

چار روزہ اجلاس کے دوران پارٹی نے ایک نئی پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی بھی منظور کی، جس میں سائنسی و تکنیکی خود انحصاری، دفاعی جدید کاری، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، اور داخلی کھپت بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی یہ نئی حکمت عملی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیکنالوجی پر پابندیوں کے باعث بیجنگ کو اپنی دفاعی اور صنعتی صلاحیتوں میں خود کفالت حاصل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملے کیلئے تیار کی گئی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک
  • قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور رہیں گے: وزیراعلیٰ پختونخوا
  • کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں، وزیراعلیٰ کے پی
  • اب کسی فوجی آپریشن کو نہیں مانتے، کسی بے گناہ کی جان جائے گی تو حساب ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • عوام، پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر ایک بھی فیصلہ نہیں مانیں گے: سہیل آفریدی
  • اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ شہید
  • چین؛ ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے جنرل فوج کے نائب چیف مقرر
  • عمران خان سےملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا
  • خیبر پی کے کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی کا الزام