اسلام آباد:

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن  کی بحالی کا افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 5 سال بعد بحال ہوگیا۔ اس سلسلے  میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کامیاب نتیجہ قرار دیتے ہوئے سفارتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن سے پابندی کے خاتمے میں پاکستانی سفارت خانے اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کلیدی کردار رہا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئرلائن پر عائد پابندی نے حکومت اور ایوی ایشن انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا، تاہم ہم نے پی آئی اے کے معیار اور ساکھ کو بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

دوسری جانب برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے اور جلد برطانیہ کے دیگر شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔

پہلی پرواز روانہ

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی جولائی 2020 کے بعد ​اسلام آباد سے مانچسٹر کی پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ روانہ  ہو گئی، جسے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا ۔

پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزرات دفاع، سفارتی مشن اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ملکوں اور لوگوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے مسافروں کو بہتر اور  آرام دہ سہولیات میسر آئیں گی جو کہ برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا ۔

وزیر دفاع نے پی آئی اے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول اور جہازوں کے کیبن کو مزید بہتر بنائیں اور پروازوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے اقدامات کریں ۔

تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی  جبکہ دیگر مسافروں کو بھی موبائل فون اور تحائف پیش کیے گئے ۔ تقریب کے ​مہمانان گرامی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر پی آئی اے نے ہفتہ وار 2 پروازوں کے ساتھ آپریشن کا آغاز کیا ہے جو منگل اور ہفتے کے روز آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور لندن و برمنگھم کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پہلی پرواز دفاع خواجہ وزیر دفاع خواجہ آصف پی آئی اے کی بحالی کے لیے نے کہا

پڑھیں:

برطانیہ میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ، ڈی پورٹ کردیا گیا

برطانیہ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کردیا ہے۔

برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجب بٹ کا ویزا اس وجہ سے منسوخ کیا گیا کہ انہوں نے درخواست کے دوران مطلوبہ مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں اور پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا۔

عدالتی حفاظتی ضمانت

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلقہ مقدمات میں رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کردی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کیا جائے اور عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مقدمات کی تفصیلات

رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر کی۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ ایپس صارفین کو دھوکہ دینے میں ملوث تھیں اور رجب بٹ نے اپنی ویڈیوز میں ان کی پروموشن کی۔

مزید برآں رجب بٹ کے خلاف لاہور میں توہین مذہب اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں الزام ہے کہ ان کے لانچ کردہ پرفیوم ‘295’ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ گزشتہ سال دسمبر میں انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور شیر کے بچے کی ملکیت کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

حکومتی اقدامات اور برطانیہ سے تعاون

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی حکومت برطانیہ میں موجود مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

پاکستانی حکومت نے برطانیہ میں مقیم شہریوں شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حوالگی کے لیے بھی ضروری دستاویزات برطانیہ کے حوالے کی ہیں اور باضابطہ طور پر ان کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews برطانیہ ڈی پورٹ رجب بٹ وی نیوز ویزا منسوخ

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی دورہ برطانیہ مکمل کر کے امریکا روانہ
  • برطانیہ، دورانِ پرواز خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے شخص کو سخت سزا و جرمانہ
  • برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا
  • برطانیہ نے رجب بٹ کا ویزا منسوخ کردیا
  • روسی فوجی طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران گرکر تباہ
  • برطانیہ میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ، ڈی پورٹ کردیا گیا
  • مئیر کراچی نے سرجانی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
  • اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،چیئرمین کشمیر کمیٹی رضا قاسم نون اورحریت رہنما کشمیرگیلری کے افتتاح کے موقع پر دعا کررہے ہیں
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،9 پروازیں منسوخ
  • آپریشن سندور کے دوران ہماری افواج اور بھی بہت کچھ کرسکتی تھیں لیکن تحمل کا انتخاب کیا، راجناتھ سنگھ