جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی شفٹ ہو جائیں، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
مشترکہ پریس کانفرنس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی ڈی کا کام ہی جرائم کا خاتمہ ہے، اور سی سی ڈی نے بہت کم عرصے میں بہت میعاری کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے جرائم پیشہ عناصر کو نکال کر دم لیں گے، اب پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں۔ لاہور میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آج پنجاب کے 27 اضلاع میں سیف سٹی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے، پنجاب میں 70 فیصد جرائم کم ہو گئے ہیں، سی سی ڈی کو شاباش دیتا ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے اندر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے خود اسلحہ جمع کروا دیں ورنہ کارروائی ہوگی، ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کر لیں یا دبئی چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کا کرائم ریکارڈ نہیں وہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں، کسی کو بھی اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی ڈی کا کام ہی جرائم کا خاتمہ ہے، اور سی سی ڈی نے بہت کم عرصے میں بہت میعاری کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے جرائم پیشہ عناصر کو نکال کر دم لیں گے، اب پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جرائم پیشہ عناصر نے کہا کہ ہیں وہ
پڑھیں:
ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ڈی آئی جی اسلام آباد نے جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس معنقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی نے شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ محمد جواد طارق نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں، شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم