علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک اور تمام بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو علیمہ خان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے، عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت پیر 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے کا حکم علیمہ خان عدالت نے
پڑھیں:
واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں،بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان
راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں۔ اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے، ہم آج عدالت سے لیٹ ہوئے تو غیرحاضری لگادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں صرف 40 منٹ ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے۔
26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری
علیمہ خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات 2 بجے کیا کر رہی تھیں، رات 2 بجے ہم اپنے حق کے لیے جیل کے باہر بیٹھی تھیں۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔