26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی۔
فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
جس کے بعد عدالت نے علیمہ خان کے دس دس لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ ان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ضمانتی مچلکے ضبط کرنے علیمہ خان کے
پڑھیں:
پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری، چینی سفیر کی شرکت
پاک آرمی اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ‘وارئیر-IX’ کا انعقاد 28 نومبر سے 14 دسمبر 2025 تک جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ 2 ہفتے پر محیط مشق دونوں ممالک کی افواج کے مابین عسکری تعاون مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق، تجربات کا تبادلہ
مشکل تربیتی مشق کے دوران ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب 11 دسمبر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف اعزازی مہمان تھے۔
مقررین کو مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے انسداد دہشت گردی کے مختلف ڈرلز کا مشاہدہ کیا اور دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی صلاحیت اور اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔
پاکستان اور چین کی یہ مشترکہ مشق دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا عملی مظاہرہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک آرمی چینی فوج مشترکہ مشق