وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی یومِ فنکار کے موقع پر فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فنکار معاشرے کے جذبات کو اپنے فن کے ذریعے آواز دیتے ہیں، اور اُن کے بغیر تاریخ و ثقافت کا تصور ممکن نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ فنکاروں کی فلاح و بہبود اور آرٹ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے صوبے میں اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ اینڈ کلچر کا قیام آرٹ کے فروغ کی ایک بڑی مثال ہے، جبکہ محکمہ ثقافت فنکاروں کی مدد کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے آرٹس کونسل کراچی جلد ورلڈ کلچرل فیسٹیول منعقد کر رہی ہے، جس میں 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول ہوگا جو آرٹسٹ کو عالمی سطح پر سیلیبریٹ کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کرے گا۔

صوبائی وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فنکار قوم کا فخر اور ثقافت کے امین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت محبت، امن اور رواداری کا پیغام دیتی ہے، اور فنکاروں کی خدمت دراصل ثقافت کی خدمت ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل تک آرٹ اور ثقافت پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نشان حیدر سوار محمد شہید کو خراج عقیدت

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر)  کے 54 یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید دھرتی کے بہادر سپوت تھے جنکی 1971 میں دلیری نے مادر وطن کے تحفظ کو تاریخ میں لازوال کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید جیسے دھرتی کے بیٹوں سے ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ 1971 میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید  نے اپنی جرات، دلیری اور بہادری سے پوری قوم کا سر ہمیشہ کے لیے فخر سے بلند کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن کے وار کو بے مثل کارکردگی اور حکمت عملی  سے ناکام بنا کرسوار محمد شہید نے میدان جنگ کی کایہ پلٹ دی اور تاریخ رقم کی۔ سوار محمد حسین شہید اور دیگر بہادر سپوت ملکی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سوار محمد حسین شہید کی شجاعت پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے جنہوں نے 1971 کی جنگ میں شجاعت و بہادری کی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ محاذِ جنگ پر پانچ روز تک بے مثال دلیری سے لڑنے والے سوار محمد حسین 22 سال کی عمر میں شہید ہوئے، قوم اپنے بہادر ہیرو سوار محمد حسین شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت  
  • وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نشان حیدر سوار محمد شہید کو خراج عقیدت
  • وزیرداخلہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • سندھ ہر قوم، تہذیب اور ثقافت کو اپنے دامن میں جگہ دینے والی دھرتی: گورنر
  • شعاع النبی ایڈووکیٹ کی خدمات پر قاسم جمال کا خراج تحسین
  • کراچی کے عالمی ثقافتی میلے میں142 ممالک کے  فنکاروں کی شرکت صوبے کیلیے بڑا اعزاز ہے، مراد علی شاہ
  • کراچی میں عالمی ثقافتی میلے میں 142 ممالک کے فنکار شریک، وزیراعلیٰ سندھ نے میزبانی کو اعزاز قرار دے دیا
  • منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • ہمیں کوے سے نہیں لڑنا، اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلیٰ کے پی
  • سندھ کی سرزمین نے دنیا کو امن و محبت کا علم دیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ