را ولپنڈی (آئی این پی )وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پرعدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کاشناختی کارڈاورپاسپورٹ ضبط کرنے کاحکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی,علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جس پرعدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکائو نٹ بھی  منجمندکرنے کے احکامات دے دئیے جبکہ نادرا اور امیگریشن حکام کو شناختی کارڈاورپاسپورٹ ضبط کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے اس موقع پرکہاکہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت پیش نہیں ہوتیں۔سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے،استغاثہ کے گواہان مال مقدمہ سمیت عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علیمہ خان کا عدالت پیش عدالت نے کرنے کا

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف  کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، یہ کیس جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سنا جائے گا۔

عدالت نے اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ اسی طرح نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور ان سے تحریری وضاحت مانگی گئی ہے۔

درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دورانِ قید ان کے ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر اشتعال انگیز، بدنیتی پر مبنی اور انتشاری نوعیت کی پوسٹس جاری کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی امن کے لیے خطرہ بھی بن سکتی ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق، چونکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں قید ہیں، اس لیے ان کے اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کی سرگرمی یا پوسٹس کا ہونا مشکوک ہے۔ لہٰذا عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کے ایکس اکاؤنٹ کو فوری طور پر بند کیا جائے یا متعلقہ اداروں کو ہدایت دی جائے کہ وہ ان پوسٹس کو ہٹائیں اور مزید پھیلاؤ سے روکیں۔

عدالت نے ابتدائی سماعت میں درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم            
  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا پاسپورٹ ، شناختی کارڈ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد
  • علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار، شناختی کارڈ، پاسپورٹ ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار،چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری