کے یوجے دستور کا سالانہ اہتمام حلیم‘ صحافیوں سمیت معروف شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کی جانب سے سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا۔صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ اہتمام حلیم میں شہر کی معروف سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ معزز مہمانوں کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصر اللہ چوہدری،سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی،اہتمام حلیم انتظامی کمیٹی کے انچارج و خزانچی زین علی اور دیگر اراکین نے خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پرکے یوجے کے منتخب اراکین جس میں محمد فاروق سمیع، منصور احمد، عبدالرحمن، اطہر فاروقی، اظفر وقاص عباسی، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، عارف حبیب، عبدالقادر منگریو ،جنید شاہ اورعطاالرحمن بھی مو جود تھے۔مہمانوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان، جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد فاروق فرحان سابق رکن قومی اسمبلی محمد ریحان ہاشمی، پاکستان مسلم لیگ نون کے سید نہال ہاشمی، ٹی ایم سی ماڈل ٹاون کے چیئرمین ظفر احمد خان، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصراللہ چودھری اور سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی نے اہتمام حلیم میں شریک معزز مہمانوں اورصحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے (دستور)نے ہمیشہ سے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے۔ہر سال 10 محرم الحرام کو آج کے دن فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں اہتمام حلیم کے نام سے تقریب منعقد کی جاتی ہے۔اہتمام حلیم کے اختتام پر صدر کے یو جے دستور نصراللہ چوہدری، سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی اور اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کرنے والے مہمانوں ،اہتمام حلیم کے انعقاد کے لیے تعاون کرنے پر میئر کراچی، ٹاون میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ معروف صحافی کالم نگار خلیل نینی تال والے کو خراج تحسین پیش کیا جن کے تعاون سے صحافیوں کی روایتی اہتمام حلیم کاانعقاد ممکن ہوسکا ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اہتمام حلیم
پڑھیں:
کراچی میں مختلف حادثات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے، اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ ملیر 15 کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے کر لی گئی ہے۔