پشاور: خواجہ سرا تتلی کے قاتل گرفتار، دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پشاور:
گلبہار میں ایک ہفتے قبل خواجہ سرا "تتلی" کو قتل کیے جانے کا معمہ حل ہوگیا، اسے دوستے نہ کرنے پر قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں یکم جولائی کو خواجہ سرا تتلی کو قتل کیا گیا جس پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان، ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران سروس روڈ نزد ریسکیو آفس خواجہ سراء فرمان عرف تتلی کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔
واقعہ میں ملوث ملزمان سلمان ولد افضل سکنہ قادر آباد گلبہار اور نیاز محمد ولد جان محمد سکنہ سردار احمد جان کالونی فقیر آباد نے ابتدائی تفتیش کے دوران فرمان عرف تتلی کے قتل میں کا اعتراف کیا اور اسے دوستانہ تعلقات کا شاخسانہ قراردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔