پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث ڈاکو اپنی واردات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے لیے تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر دو ساتھی پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے، پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی، جس کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
(جاری ہے)
دوسری طرف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے، اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی تو پتا چلا کہ گھر کے ملازم ہی چوری کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکے، ملزمان کا علم ہونے پر 36 گھنٹے کے اندر ہی چوروں کو لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی اور دوران انٹیرو گیشن اعتراف جرم بھی کر لیا، ملزمان سے 01 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلیے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا، ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو گرفتار گرفتار کر ایس پی کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب، مویشی چوری کرنے کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار
طائف (ویب ڈیسک) ملزمان جن کا تعلق پاکستان سے ہے، سعودی عرب میں بھیڑوں کی چوری میں ملوث ہیں۔سعودی پولیس نے طائف کے علاقے سے 13 پاکستانیوں کو حراست میں کر عدالت میں پیش کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق طائف شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھیڑوں کی چوری کے واقعات میں اضافے سے پریشان علاقہ مکینوں نے تھانے میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔
جس پر سعودی پولیس نے چوروں کی گرفتاری کے لیے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے مخبری، ریکی اور تحقیقات کا جال بچھایا۔مختلف سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بالآخر پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔سعودی پولیس نے بتایا کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں جن 13 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ ضبط کرلیے ہیں اور عدالتی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں چوری کو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے اور سخت سزا رائج ہے جس میں ہاتھ کاٹنا بھی شامل ہے۔