الائیڈ بینک کے مالک شیخ مختار احمد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
فیصل آباد کی کاروباری برادری کا بڑا نام شیخ مختار احمد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ مختار احمد معروف ابراہیم فیبرک اور الائیڈ بینک لمیٹڈکے مالک تھے۔ ان کی نماز جنازہ 10 اکتوبر شام 5 بجے بعد از نماز عصر بلال مسجد ، نیو سول لائنز میں ادا کی جائے گی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وزراء اور عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر سبطین حیدر شہید کو کوئٹہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کیا جائے گا۔ میجر سبطین حیدر نے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا شہید میجر سبطین حیدر کو بھرپور خراج عقیدت وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید میجر سبطین حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ہمارے شہدا کا لہو پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔