فیصل آباد کے ممتاز صنعتکار شیخ مختار احمد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: فیصل آباد شہر کی معروف کاروباری شخصیت اور صنعتی برادری کے نمایاں رہنما شیخ مختار احمد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم شیخ مختار احمد نہ صرف فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بڑا نام تھے بلکہ وہ ابراہیم فیبرک اور الائیڈ بینک لمیٹڈ جیسے بڑے اداروں کے مالک بھی تھے۔ ان کی صنعتی خدمات اور کاروباری وژن نے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ 10 اکتوبر بروز جمعرات شام 5 بجے (بعد از نماز عصر) فیصل آباد کے علاقے نیو سول لائنز کی بلال مسجد میں ادا کی جائے گی۔ خاندان کی جانب سے دوست احباب، عزیز و اقارب، کاروباری حلقوں اور شہر کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
یاد رہے کہ شیخ مختار احمد کا شمار ان کاروباری شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے فیصل آباد کو پاکستان کا صنعتی دل بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی کمپنی ابراہیم فیبرک ملک بھر میں اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے لیے مشہور ہےجبکہ الائیڈ بینک میں ان کا حصہ ملک کے مالیاتی نظام میں ان کے اعتماد اور ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مرحوم کی وفات پر فیصل آباد کی تاجر برادری، سیاسی و سماجی رہنماؤں، اور صنعتکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شیخ مختار احمد فیصل آباد
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، 115 اور 116 فیصل آباد جبکہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
این اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگ کے بلال چوہدری کا آزاد امیدوار نواب شیر سے بڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد ہی کے حلقہ 104 میں ن لیگ کے راجا دانیال اور چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی پر خالی ہوئی۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے
زرتاج گل کی نااہلی سے خالی این اے 185 ڈیرہ غازی خان کی نشست پر ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔عام انتخابات میں این اے 129 لاہور میں میاں محمد نعمان آج پھر قسمت آزما رہے ہیں، ان کا مقابلہ حماد اظہر کے بھانجے ارسلان احمد سے ہوگا، یہ نشست میاں اظہر کی وفات پر خالی ہوئی۔
ضمنی انتخاب میں 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا گیا، سیکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد افسران اور اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔کئی مقامات پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں،موقع ملا تو تمام اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے: حافظ نعیم الرحمان
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144 اور اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔
مزید :