معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی دسمبر 2024 میں اُن کے دوست اور مشہور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے ساتھ ہوئی تھی اور ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا کہ علیحدگی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔

شوبز کی دنیا میں ایک بار پھر ایک خبر نے ہلچل مچا دی ہے جب آئمہ بیگ کے مداحوں نے نوٹ کیا کہ اُن کے شوہر زین احمد نے انسٹاگرام پر اچانک اپنی اہلیہ کو ان فالو کردیا۔

زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شادی کی تصاویر بھی حذف کردیں اور اس کی کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی۔

جس پر سوشل میڈیا میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح تیزی سے پھیلنے لگیں۔

اس تمام عرصے میں آئمہ بیگ نے بھی پُراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی جس سے ان افواہوں کو اور تقویت ملنے لگی۔

تاہم اب زین احمد نے وضاحت دی ہے کہ یہ سب انسٹاگرام کے بگز اور ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

زین احمد نے ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آئمہ بیگ کے ساتھ شادی کی تصویریں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں بلکہ آرکائیو فولڈر میں منتقل ہوگئی تھیں۔

مداحوں نے تاہم اس وضاحت پر بھی شکوک کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان برپا ہے۔

کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ "یہ بس ایک بہانہ ہے”، جبکہ دوسرے ابھی بھی دعا کر رہے ہیں کہ دونوں کا رشتہ سلامت رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں زین احمد اور آئمہ بیگ کی شادی لاہور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی اور شوبز کی یہ جوڑی اپنی شادی کے بعد سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔

دونوں کی جوڑی کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بے حد پسند بھی کیا گیا اور مداح اکثر ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے تھے۔

اب ’ان فالو‘ واقعے کے بعد مداحوں کے دلوں میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ کہیں یہ جوڑی بھی شوبز کی ان مختصر مدت چلنے والی شادیوں کی فہرست میں شامل نہ ہو جائے۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کی ساتھی گلوکار افضل شگری کے ساتھ 2021 میں منگنی ہوئی تھی جو ایک سال بعد ختم ہوگئی تھی۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ئمہ بیگ کی ا ئمہ بیگ کے ساتھ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کی حکومت کے ساتھ مزید اتحاد اب ممکن نہیں رہا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی خطے کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور اب وہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

چوہدری یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اپنی آئندہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے آج کراچی میں خصوصی اجلاس بلائے گی، جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کراچی اجلاس میں یہ طے کیا جائے گا کہ آیا پیپلز پارٹی حکومت میں بیٹھے گی یا اپوزیشن کا کردار اپنائے گی۔ اگر حکومت سازی کی کوششیں کامیاب رہیں تو چوہدری یاسین وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب، وفاقی سطح پر اتحادی جماعتوں کے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان لفظی جنگ کے بعد اب سیزفائر ہو گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے باز رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواب شاہ میں صدر آصف علی زرداری سے حکومتی وفد نے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اختلافات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے۔

حکومتی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام صدر زرداری کو پہنچایا۔ وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی علیحدگی اور وفاق میں مفاہمت کے اشارے، دونوں مل کر اس بات کی علامت ہیں کہ ملک میں سیاسی صف بندی ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے — جہاں پرانے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں اور نئی سیاسی بساط بچھائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان
  • گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی خبروں پر زین احمد کا بیان بھی آگیا
  • آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر زین احمد نے خاموشی توڑ دی
  • پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا
  • آئمہ بیگ سے شادی کے 2 ماہ بعد علیحدگی؟ زین احمد نے خاموشی توڑ دی؛ وجہ جان کر سب حیران
  • گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش
  • غزہ پر عمران کی خاموشی، PTI اور جماعتِ اسلامی میں سوشل میڈیا پر شدید جھڑپ
  • ریشم اور سعود کے الزامات پر سید نور نے خاموشی توڑ دی
  • قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا ولیمہ، محسن نقوی سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت