37 فتنہ خوارج ہلاک، میجر شہید: سبطین کی نماز جنازہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
راولپنڈی+ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اکتوبر 2025ء کو، سکیورٹی فورسز نے جنرل ایریا دارابان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ٹروپس نے موثر طور پر کارروائی کرتے ہوئے سات انڈین سپانسرڈ خوارج کو واصل جہنم کردیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں دلیر آفیسر میجر سبطین حیدر (عمر: 30 سال، ساکن ضلع کوئٹہ) نے ٹروپس کو فرنٹ سے لیڈ کرتے اور شجاعت سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق واصل جہنم خوارج کا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا جو سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود مزید کسی انڈین سپانسرڈ خوارج کا صفایا کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشتگردی کا صفایا کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت عطا کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں اپنی جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور 7 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو سراہتے ہوئے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسر اور جوان دن رات ملک کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے ۔علاوہ ازیں میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میںادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم ، فیلڈ مارشل، عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خارجی دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خیبر طارق‘ میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کے مطابق
پڑھیں:
اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،19بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19بھارتی سپانسرڈخوارج جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 19بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت شہید ہو گئے، خوارجیوں سے مقابلے کے دوران 9جوان بھی وطن پر قربان ہوئے،نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، گل امیر شہدا میں شامل ہیں۔
مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی سال ہیں: مفتاح اسماعیل
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین ،سپاہی طفیل خان، عقب علی اور محمد زاہد بھی شامل ہیں۔
مزید :