ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک ،میجر شہید
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
انٹیلی جنس معلومات پرملزما ن سے اسلحہ،گولہ بارود برآمد، علاقے میں کلیٔرنس آپریشن جاری
صدر ،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا شہید میجر سبطین حیدرکو خراج عقیدت ، فورسز کو خرج تحسین
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگر کر دیٔے، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک میجر شہید ہو گئے،صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوینے شہید میجر کو خراج عقیدت جبکہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خرج تحسین پیش کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا ،فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کا میجر سبطین حیدر شہید ہو گیا ۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، علاقے میں کلیٔرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کا تعلق کوئٹہ سے تھا، میجر سبطین نے بہادری سے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے بلند کر رہی ہیں۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دوران آپریشن جام شہادت نوش کرنیوالے میجر سبطین حیدکو خراج عقیدت پیش کیاجبکہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سات خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرِاعظم نے شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان دن رات ارض وطن حفاظت میں مصروف عمل ہیں، پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی، قوم کو میجر سبطین جیسے سپوتوں پر ناز ہے، سلیوٹ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت شہادت نوش پیش کیا پاک فوج
پڑھیں:
وزیرِ اعظم اور محسن نقوی کا میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
اویس کیانی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور سات خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔
ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 فتنہ الخوارج واصلِ جہنم، میجر سبطین حیدر شہید
وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، اور شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان دن رات ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے.
دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، میجر سبطین حیدر نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔
شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی، شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے ، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جوانمردی کو سلیوٹ کرتی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا:شہباز شریف