ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا.

جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی. جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے، ان کی عمر 30 سال تھی اور انکا تعلق کوئٹہ سے تھا۔آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا.تاہم ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید

سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں ڈومیل ہلال چوک میں سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی ردعمل دیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد قریبی گھر میں گھس گئے جہاں مزاحمت کے دوران دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کے ڈومیل ہلال چورک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی اے پی سی پر دہشت گردوں کے حملے پر پولیس نے بھرپور اور فور جوابی کارروائی دیتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم جوابی فائرنگ کے دوران دو مقامی شہری شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں ڈومیل ہلال چوک میں سی ٹی ڈی کی اے پی سی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی ردعمل دیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کے بعد قریبی گھر میں گھس گئے جہاں مزاحمت کے دوران دو شہریوں کو شہید کر دیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بنوں ریجن، بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا اور 8 گھنٹے طویل آپریشن میں تمام 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت رسول عرف کمانڈر اریانہ کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔ دہشت گردوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ دو دہشت گرد ابتدائی مقابلے میں ہی مارے گئے تھے اور باقی گھر میں گھس کر انجام کو پہنچے۔ شہریوں نے پولیس اور فورسز پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں: سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 8 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن، بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں: سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
  • صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 30 ہوگئی۔
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید
  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • بنوں، سی ٹی ڈی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کا بھرپور جواب، 5 دہشتگرد ہلاک، دو شہری شہید