نصیرآباد: جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ٹریک پر دھماکا، ریلوے ملازم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر ٹائم بم نصب کیا تھا، اور اسی ٹریک سے کچھ دیر بعد جعفر ایکسپریس کو گزرنا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، جس کے باعث مسافر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی غلام سرور کے مطابق دھماکے میں ریلوے کا ایک ملازم جاں بحق ہو گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرک :انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ،4 افراد جاں بحق،14 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرک میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ذٓرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔