ایمل ولی سے سکیورٹی واپس لینے کیخلاف احتجاج‘ میئر سمیت 43 کارکنوں کیخلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
مردان ( شہاب اکبر/نا مہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف اسلحہ سمیت احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ ہوتی میں سٹی مئیر مردان اور اے این پی رہنما حمایت اللہ مایار سمیت 43 کارکنوں کے خلاف متعدد سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اے این پی کے کارکنوں نے مسلح ہوکر حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت اور دھمکی آمیز تقاریر کیں جبکہ احتجاج کے دوران بار بار اسلحہ لہراتے رہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
تحریک لبیک کارکنوں پرپولیس تشدد ، اندھا دھند فائرنگ
رات گئے تین کارکن شہید اور گیارہ شدید زخمی،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
وزیر اعلی کی ناک کے نیچے واقعہ رونما ہوا،پنجاب اسمبلی اجلاس میں شدید احتجاج
تحریک لبیک کے رکن اسمبلی احمد محمود سنگڑا نے ٹی ایل پی کے کارکنوں پر پولیس تشدد پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں شدید احتجاج کیا احمد محمود سنگڑا نے دعوی کیا کہ تحریک لبیک کے مرکز پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین لوگوں کو شہید کردیا، گیارہ لوگ شدید زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اتنی غنڈہ گردی نہیں ہونی چاہیٔے رات دو بجے تین لوگوں کو شہید کیاگیا بتائیں کس کے ایما پر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ناک کے نیچے یہ واقعہ رونما ہوا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایل پی پر کمیٹی تشکیل دی جائے ہماری جانیں اتنی بھی سستی نہیںہیں۔انہوں نے کہا کہ جب احتجاج کریں گے تو پھر سنبھال نہیں پائیں گے