مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈيا پراسلحہ کی ویڈیو سے خوف و ہراس پھیلایا گيا، میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کی سیکیورٹی کا معاملہ، کارکن مسلح ہوکر ضلعی دفتر پہنچیں، حمایت مایار کا ویڈیو پیغام کے پی حکومت کا سیکیورٹی دینے کا اعلان، ایمل ولی کا ردِعمل

گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ مجھے یا خاندان کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے لیے بولتا رہوں گا جو میرے راستے میں آئے اس کے لیے تیار ہوں۔

بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے اسلحہ لہرا کر ایمل ولی خان کو سیکیورٹی خود فراہم کرنے کا اعلا ن کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایمل ولی

پڑھیں:

امریکا: نیشنل گارڈ کی تعیناتی کیخلاف الی نوائے کا عدالت سے رجوع

امریکا کی ریاست الی نوائے اور شکاگو شہر نے ٹرمپ انتظامیہ کو نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے روکنے کے لیے وفاقی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

الی نوائے کے گورنر جے بی پریتزکر (JB Pritzker) نے صدارتی اقدام کو یلغار قراردیا ہے۔

ریاست کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ نے اس یلغار کا آغاز وفاقی ایجنٹس بھیج کر کیا تھا اور ہماری خواہشات کے برعکس اب جلد ہی وفاقی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جس میں دوسری ریاست کے فوجی دستے یہاں بھیجا جانا بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوجی قبضے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ الی نوائے کی مخالفت کے باوجود سیکڑوں نیشنل گارڈ ریاست بھیجیں گے جن میں سے بعض ٹیکساس سے الی نوائے منتقل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مقدمے میں صدرٹرمپ، ہوم لینڈ سیکیورٹی وزیر کرسٹی نوئم اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمل ولی سے سکیورٹی واپس لینے کیخلاف احتجاج‘ میئر سمیت 43 کارکنوں کیخلاف مقدمہ  
  • حکومت شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ریحان راجپوت
  • ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحہ لہرانے والے ANP کےدرجنوں کارکنوں پرمقدمہ درج، میئر بھی نامزد
  • سی پیک فیز ٹو پاکستان، چین تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کریگا، عوامی فلاح کے منصوبے تیار کریں: احسن اقبال
  • اے این پی پارلیمانی اور جمہوری اصولوں پر پرعزم ہے
  • اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پابندی کا قانون منظور کر لیا
  • پارٹی ایمل ولی کے خطاب سے متفق ہے: میاں افتخار حسین
  • جاپان کی حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
  • امریکا: نیشنل گارڈ کی تعیناتی کیخلاف الی نوائے کا عدالت سے رجوع