اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔

کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 معلوم اور دیگر نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
ہلاک دہشت گردمعصوم شہریوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 خوارج مارے گئے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیٔر کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے ممکنہ ٹھکانے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور رفتار سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت : نئے لیبر قوانین واپس نہ لینے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس، دسمبر کے پہلے ہفتے میں تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا اعلان
  • کراچی میں بھتہ خور اسلحہ سمیت گرفتار
  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
  • فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
  • لیہ: نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد گرفتار
  • کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مظاہرے
  • خیبر پختونخوا: دہشتگردوں سے امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد