فوڈ اتھارٹی کا حیدرآباد کی انڈس ہوٹل پر چھاپا، 5لاکھ جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )سندھ فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کا حیدرآباد کی ٹھنڈی سڑک پر واقع معروف تھری اسٹار ہوٹل(انڈس ہوٹل) پر چھاپا،ہوٹل کے کچن کی حالت انتہائی خراب اور حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پائی گئی۔ کچن سے کھانے پینے کی زائد المیعاد اشیاءبرآمد، دوران کارروائی ٹیم کو زدکوب بھی کیا گیا کچن میں بلیاں بھی گھومتی ہوئی پائی
گئیں زائد المیعاد اور فنگس لگی اشیاءکو فوری طورتلف کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر اسد جہانگیر کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی میں حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا کے ہوٹل میں بھوت پکڑنے کا مقابلہ شروع، انوکھے انعام کا چیلنج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاس ویگس کے مشہور و قدیم ایل کورٹیز ہوٹل نے ایک غیر معمولی اعلان کر کے دنیا بھر کے مہم جو افراد کو حیران کر دیا ہے۔
ہوٹل انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسا مقابلہ منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں شرکا کو موقع ملے گا کہ وہ پورا ویک اینڈ اس ہوٹل میں گزاریں ۔ یہ وہی ہوٹل ہے جو دہائیوں سے بھوتوں اور پراسرار سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مقابلے کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اور سیکڑوں خواہش مندوں میں سے صرف ایک خوش نصیب شخص کو منتخب کیا جائے گا جو ہفتہ اور اتوار کی رات اس مبینہ طور پر آسیب زدہ عمارت میں تنہا قیام کرے گا۔ مقابلے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا شرکا کسی ماورائی سرگرمی یا بھوت کے آثار دریافت کر پاتے ہیں یا نہیں۔
لاس ویگس کی تاریخی فریمونٹ اسٹریٹ پر واقع ایل کورٹیز ہوٹل کو اولڈ ویگس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ 1941 میں قائم ہوا اور اپنی 84 سالہ تاریخ میں کئی ڈرامائی واقعات کا گواہ رہا ہے۔
روایت ہے کہ یہاں ماضی میں قتل، تشدد اور جرائم کی وارداتیں ہو چکی ہیں جب کہ متعدد مہمانوں نے ہوٹل کے راہداریوں میں سائے دیکھنے، دروازوں کے خود بخود کھلنے اور قدموں کی پراسرار آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ نہ صرف ایک پرسرار تجربہ فراہم کرے گا بلکہ لاس ویگس کی پراسرار تاریخ کو بھی اجاگر کرے گا۔ سوشل میڈیا پر یہ اعلان وائرل ہو چکا ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس عجیب و دلچسپ چیلنج کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔