امریکہ کے سب سے پرانے ہوٹل نے بھوت پکڑنے کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر لاس ویگس کا سب سے پرانا اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ آسیب زدہ ہوٹل ایک عجیب و غریب مقابلے کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔
 لاس ویگس کا ایل کورٹیز ہوٹل اینڈ کیسنو مہم جووں کو ہوٹل میں ایک ویک اینڈ گزارنے کا موقع دے رہا ہے تاکہ وہاں موجود بھوتوں کو پکڑ سکیں۔ مہم جو اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے درخواست جمع کرائیں گے جس کے بعد صرف ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا۔
 رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے چلنے والا یہ لیجنڈری ایل کورٹیز فریمونٹ اسٹریٹ پر قائم ہے۔ جس کو ’اولڈ ویگس‘ یا ’پرانا ویگس‘ بھی کہا جاتا ہے۔
1941 میں کھلنے والے اس ہوٹل نے غنڈہ گردی، قتل و غارت یہاں تک کے مافوق الفطرت معاملات دیکھے ہیں۔ اور 84 سالہ تاریخ میں یہاں آنے والا ہر مہمان قدموں کی آواز اور سائے جیسی عجیب و غریب چیزیں سنتا یا دیکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت کا نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار

اسلام آباد:

وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔

اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔

ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 8 ہزار 595 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ ہے۔

گورنمنٹ اجارہ سکوک کی مد میں 3 ہزار 312 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ نیشنل سیونگ اسکیمز سے ایک ہزار 385 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مقامی ذرائع سے بڑے پیمانے پر فنانسنگ کی تیاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواب شاہ: سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • نوابشاہ: سونے کی بالیوں کیلئے 7 سالہ بچی قتل کرنے والا ملزم ہلاک
  • ’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ
  • پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق دو تجاویز زیر غور
  • امریکا کے ہوٹل میں بھوت پکڑنے کا مقابلہ شروع، انوکھے انعام کا چیلنج
  • حکومت کا نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار
  • ٹرمپ کا امن منصوبہ یا دفاعِ اسرائیل روڈ میپ؟
  • الیکشن کمیشن کی تجویز: نئے اور پرانے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں
  • بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز